مفتی محمد یوسف کشمیری کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت ۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک پاکستان کا امن وامان دشمنوں کوایک آنکھ بھی نہیں بھاتا ۔ سیاسی کشیدگی،گولی اورگالی کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ۔مدیرجامعہ الدارسات الاسلامیہ

پریس ریلیز

کراچی ( رپورٹ نور احمد عباسی )
جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد یوسف کشمیری نے سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مفتی یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک پاکستان دشمنوں کوایک آنکھ بھی نہیں بھاتا ۔ سیاسی کشیدگی،گولی اورگالی کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔سیاست دان ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنت سے رہنمائی لیں ۔تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت زخمی کارکنوں کی جلدصحتیابی کےلیے دعا بھی کی۔یوسف کشمیری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی اوراصل حقائق سے قوم کا آگاہ کیا جائے۔
جاری کردہ
میڈیا سیل اللہ اکبر تحریک، کراچی ڈویژن سلیم الیاس:03118973908 محمد افضل 03052572723
=====================