اللہ اکبر تحریک کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت شرپسند عناصر پاکستان کے امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل ندیم عمران خان پر حملہ پاکستان میں عدم استحکام کی کوشش ہے۔ احمد ندیم اعوان

پریس ریلیز

کراچی (رپورٹ نور احمد عباسی ) اللہ اکبر تحریک نے عمران خان پر حملے کی مذمت کردی۔ اللہ اکبر تحریک کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شرپسند عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اللہ تحریک سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران عمران خان اور سیاسی کارکنان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پرامن احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پاکستان کے امن و امان کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔سیاسی جماعتیں باہمی اختلافات سیاسی تدبر کے ساتھ احسن انداز میں حل کریں۔ اللہ اکبر تحریک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور حملے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
جاری کردہ
میڈیا سیل اللہ اکبر تحریک، کراچی ڈویژن سلیم الیاس:03118973908 محمد افضل 03052572723
=================================