لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دوملزمان گرفتار کرکے 150 کلو گرام چرس اور کار برآمد کرلی،

لاڑکانہ عاشق خان سے لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دوملزمان گرفتار کرکے 150 کلو گرام چرس اور کار برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ولید کی حدود میں کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے کار میں 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی گئی، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت علی مدد ولد سلیمان شیخ اور بابر علی ولد رستم علی شیخ کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار ملزمان لاڑکانہ سمیت سندہ کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے جن ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد اور منشیات کے خریداروں کے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ولید پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
=================