سندہ ترقی پسند پارٹی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی اپیل پر ایس ٹی پی ضلع سجاول کی جانب سے کراچی مچھرکالونی میں دونوجوانوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے کے واقعے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ضلع سجاول میں بھی بھرپوراحتجاج کیاگیا،


سجاول: سندہ ترقی پسند پارٹی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی اپیل پر ایس ٹی پی ضلع سجاول کی جانب سے کراچی مچھرکالونی میں دونوجوانوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے کے واقعے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ضلع سجاول میں بھی بھرپوراحتجاج کیاگیا، ایس ٹی پی رہنما صدر عبدالغنی ملاح ، جمن سندہی ممتاز لغاری ، گل حسن رند، نظیرہتھیار، ایس یو پی کے صوفی داد خان ، ڈاکٹرہوتچند کی قیادت میں ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکانے بینراور پینافلیکس جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور سخت نعرے بازی کی ، پبلک پارک پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جاوید ایمن اور اسحاق پنھور کو کراچی مچھرکالونی میں افواہ پھیلاکر انتہائی بے رحمانہ انداز میں تشدد کرکے قتل کیاگیا، جوانسانیت سوز واقعہ ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعے کے ملزمان وحشی قاتلوں کو فوری طورپر گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دیجائے ،علاوہ ازیں : سندہ ترقی پسند پارٹی شاہبندر کی جانب سے کراچی مچھرکالونی واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،ایس ٹی پی تعلقہ شاہبندرکے رہنمااشفاق میمن ، منظورمگسی ، حیدرجھولائی ، علی اکبرشاہ، جمن ہالو، عطابنگلانی ،اکبرمگسی اور دیگرنے پلے کارڈ اٹھاکر کراچی میں مچھرکالونی میں قتل کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،ضلع کے دیگر شہروں میں بھی ایس ٹی پی کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔
سجاول: چیئرمن ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہمیر قریشی کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاول ڈاکٹر احمد علی پلیجو، محکمہ تعلیم، آبپاشی، جھنگلات کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع سجاول کے مختلف محکموں میں دوران ڈیوٹی فوت ہوجانے والے ملازمین کے ورثاء کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد امیدواران سے انٹرویوز بھی لیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے متفقہ رائے کے بعد محکمہ تعلیم کے 4، محکمہ صحت کے 3 ، محکمہ جھنگلات کے 1 جبکہ محکمہ آبپاشی کے ایک امیدوار کی فوتی کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔
===========================