دی یونیورسٹی آف لاہور میںیو سی ایم ڈی کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس


لاہور (جنرل رپورٹر )دی یونیورسٹی آف لاہور میںیو سی ایم ڈی کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ہیلتھ پروفیشنزایجوکیشن کی اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رئوف ، ڈپٹی چیئرمین عزیر رئوف ، ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف ، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج ، پرو ریکٹر ہیلتھ سائنسز شاہد محمود ملک ، ڈائریکٹر ایچ ایل ایم سی شہناز رئوف ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز عمارہ اویس ، ڈائریکٹر کارنر سٹون سکولز وجیہہ رئوف ،صدر ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن ٟWFMEٞ ڈاکٹر ڈیوڈ گورڈن ،ڈاکٹر عظیم مرزا زادہ ،وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحیدراٹھور ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل ، وی سی چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق ، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ، ڈاکٹر زاہد پرویز ، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ،ڈاکٹر منیر سلیمی ، ڈاکٹر منصب ، پروفیسر ڈاکٹرمعین احمد سمیت مختلف پرائیویٹ و سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز کے پرنسپلز ، وائس چانسلرز ، ملکی و غیر ملکی سپیکرز سمیت سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انٹرنیشنل کانفرنس کے لیے یو سی ایم ڈی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی،بقائی یونیورسٹی،آغاخان یونیورسٹی،بولان یونیورسٹی،رفاہ یونیورسٹی،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی،سپیریئریونیورسٹی، امیر الدین میڈیکل کالج ،شالامار میڈیکل کالج ،سہارا میڈیکل کالج سمیت دیگر کالجز کے ساتھ اشتراک کیا تھا ۔ انٹرنیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن میں مزید بہتر ی لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ ہم نے میڈیکل کے نصاب میں جدت لانے کے لیے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ذمہ داری سونپی ہے ،امید ہے مستقبل میں ہم اپنے سٹوڈنٹس کو بہترین میڈیکل نصاب دینے میںکامیاب ہو ں گے ۔ ہمارے ملک سے تقریبا 18ہزار کے لگ بھگ ڈاکٹرز صرف امریکہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ہمیں دنیا بھر میں مقابلہ کرنے کے لیے میڈیکل ایجوکیشن کا نصا ب عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگااس میں میرا تعاون جس سطح پر بھی درکا ر ہوگا فراہم کروںگا۔وفاقی حکومت ، افواج پاکستان اور مخیر حضرات نے جو سیلاب متاثرین کے لیے کیا وہ وقت کی ضرورت تھی ۔ سیلاب نے چاروں صوبوں میں تباہی پھیلائی ہے جس سے 40ملین لوگ بے گھر ہوئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت ان علاقوں پر وسائل لگا رہی ہے ۔ ابھی سند ھ کا دورہ کر کے آیا ہوں وہاں پر 10فٹ تک پانی کی سطح بلند رہی ۔ ابھی بھی کچھ علاقوں میںپانی کھڑا ہے جبکہ اندرون سندھ ائیر پور ٹ کے رن وے پر پانی موجود ہے ۔لاکھوں افراد سیلاب سے اپنے گھر اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں ۔ہمیں انکی مدد کرنی چاہیے۔ انٹرنیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف نے کہا کہ دس سال قبل میڈیکل ایجوکیشن میں اہداف کا تعین کرتے ہوئے جو خواب دیکھا تھا وہ آج پورا ہوا ہے ۔ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کی اس انٹرنیشنل کانفرنس میں قومی سپیکرز کے ساتھ دنیا بھر سے سپیکرز یونیورسٹی آف لاہور آئے ہیں جو ہمارے لیے کسی اعزا ز سے کم نہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ہم میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں ایسی کانفرنسز ، سیمینارمنعقد کرواتے رہیں گے ۔کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور نے دنیا کی ٹاپ 800پوزیشن میں جگہ بنائی ہے جو ہم سب کے لیے اعزاز ہے ۔ ایجوکیشن میں سبقت لیجانے کے لیے تین انڈیکیشن سامنے رکھے تھے ان میں سب سے زیادہ اہم ریسرچ ورک تھا ۔ ہمارے ادارے میں ریسرچ ورک کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ۔ہمارے پاس 60فیصد سے زائد فیکلٹی پی ایچ ڈی ہے ۔شاندار کانفرنس کے انعقاد پر پرنسپل یو سی ایم ڈاکٹر مہوش عروج اور پرور یکٹر ڈاکٹر شاہد محمود مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ایسی کانفرنس کے انعقاد سے فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کو لرننگ کا سورس دستیاب ہوتا ہے ۔پرنسپل یو سی ایم ڈاکٹر مہوش عرو ج نے کانفرنس کے آغاز پر شرکا ئ سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان ، صدر WFMEڈاکٹر ڈیوڈ گورڈن ، وائس چانسلرز اور پرنسپلز کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس میڈیکل کانفرنس کو ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے تعاون سے منعقد کروایا گیا ہے ۔کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی سپیکرز نے شرکت کر کے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے ۔ کانفرنس میں 20میڈیکل کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی ہے ۔ یونیورسٹی نے تین اچیومنٹ ایوارڈ ز کا اعلان کیا ہے جو سابق اور بانی ریکٹر مرحوم ایچ ایم قاضی کے نام سے منسوب ہوگا۔ یہ ایوارڈ اعلی کارکردگی دکھانے والے میڈیکل سٹوڈنٹس کو دیا جائے گا۔ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ گورڈن نے شرکائ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اس فیڈریشن سے ایکریڈیشن حاصل کرنے کے لیے طے کردہ قواعد و ضوابط کو پور اکرنا ہوتا ہے ۔ فیڈریشن نے جو گائیڈ لائن تمام ممالک کو فراہم کر رکھی ہے اس کی بنیاد پر ہی ان ممالک کے میڈیکل کالجز کو پرکھا جاتا ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چیئر مین اویس رئوف کے ہمراہ وائس چانسلر محمود ایاز، خالد مسعود گوندل ،فاروق افضل سمیت پرنسپلز اور دیگر مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں اور چیئر مین اویس رئوف نے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو سوئینر پیش کیا۔