اسٹیٹ بینک نے آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے متعلق پیپلز بینک آف چائنا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے

بینک دولت پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) نے پاکستان میں آر ایم بی (چین کی کرنسی) کلیئرنگ انتظامات کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی اس یادداشت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ (Yi Gang) نے دستخط کیے۔ پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ انتظامات کے قیام سے چینی اور پاکستانی کاروباری اور مالی اداروں کے درمیان سرحد پار ٹرانزیکشنوں کے لیے آر ایم بی کے استعمال کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا
========================