سندھ میں 24 سے 30 اکتوبر تک پولیو مہم چلائی جاۓ گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم یقینی بنانے کی ہدایات

پیر 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم میں صوبے بھر کے 65 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس

اجلاس میں کمشنر کراچی اور لاڑکانہ، ای او سی کوآرڈینیٹر، سمیت یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک

حیدرآباد، شہید بینظیر آباد اور سکھر کے کمیشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سال 2020 تک پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے 11 جینیٹک کلسٹر موجود تھے۔

2022 میں خیبرپختونخواہ میں پولیو کے 20 کیسز آ چکے ہیں۔

پولیو مہم کے باعث ماحولیاتی نمونوں اس وقت ایک ہی قسم کا جینیٹک کلسٹر موجود ہے۔

خیبرپختونخواہ کے پولیو کے 20 کیسز میں ایک ہی قسم کا جینیٹک کلسٹر پایا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ روان سال کراچی کے ضلع ملیر میں آگست میں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ مثبت آیا تھا۔

ملیر کے انوائرمینٹل سیمپل مثبت ہونے کے بعد بروقت اقدامات کے سبب ستمبر میں ماحولیاتی سیمپل کا نتیجہ منفی ہوچکا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چئلینج سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیوم مہم کو یقینی بنانے کا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مائکروپلان کو از سر نو تشکیل دیا جاۓ۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

جن علاقوں میں پانی موجود سے وہاں کشتیوں کا انتظام کیا جاۓ۔ وزیر صحت سندھ

سیلاب متاثرہ کیمپس میں موجود بچوں کے لیے الگ مائکرو پلان بنایا جاۓ۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ کیمپ میں موجود کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جاۓ۔ وزیر صحت سندھ

صوبے میں داخل ہونے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت

سردیوں میں ملک کے شمالی علاقوں سے زیادہ تعداد میں لوگ کراچی آتے ہیں، انٹری پوائینٹ پر قطرے پلانے کو یقینی بنایا جاۓ۔ محمد سہیل راجپوت

سندھ میں 2 سال سے کوئی پولیو وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

خصوصی مہم میں انکاری والدین کو پولیو قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

تمام ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلعوں میں پولیو مہم کو مانیٹر کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ

دوران اجلاس یہ بھی آگاہی دی گئی کہ کراچی میں اس وقت 5314 ایسے بچے ہیں جو مستقل طور پر انکاری کیسز ہیں۔

وزیر صحت سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ نے مشترکہ طور پر ہدایات دین کہ انکاری والدین کو ہر صورت میں قطرے پلانے کے لیے آمادہ کیا جاۓ۔

صوبائی وزیر صحت صحت سندھ نے ہدایت کی کہ 24 اکتوبر “ورڈ پولیو ڈے” کے سلسلے آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی کی جاۓ۔

لوگوں کو پولیو سے بچاؤ کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی جاۓ۔ وزیر صحت
==================================