پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی چلینج کرنے کا اعلان

عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 13 کروڑ89 لاکھ 49 ہزار 400 روپے مالیت کے تحائف 3 کروڑ78 لاکھ 84 ہزار50 روپے میں خریدے

عمران خان نے 2019 کے بعد سے اپنے اثاثوں میں کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا

عمران خان، بشری بی بی اورسابق وزرا نے تحائف چھپائے، ادائیگی کے بغیر تحفے حاصل کرلئے۔

سابق وفاقی وزراء اسد عمر، غلام سرور، عمر ایوب خان اور مرزا شہزاد اکبر بیگ کو ملنے والے تحائف کے بارے میں کوئی معلومات ریکارڈ پر موجود نہیں

عمران خان کے دوست عمر فاروق ، شاہ محمود قریشی، حفیظ شیخ، شیخ رشید ، شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید، حماد اظہر، ملک امین اسلم، شوکت ترین اور سید ذولفی بخاری بھی عمران خان کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کرچکے ہیں۔ ان میں سے کسی نے ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے رقوم ادا کئے بغیر تحائف گھر لے گئے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے تحائف کو دانستہ چھپایا ۔قانون کی خلاف ورزی کی۔

تحائف پہلے فروخت کئے اور منافع کمانے کے بعد پھر خریداری کی سرکاری رقم اُس میں سے ادا کی گئی

توشہ خانہ کی دستاویزات سے ہونے والے انکشافات کی تفصیل:
توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کا ایک ذیلی محکمہ ہے

عمران خان نے میڈیا میں سامنے آنی والی ایک قیمتی گھڑی کے علاوہ 3 مزید گھڑیاں بھی فروخت کیں جن سے مجموعی طور پر انہوں نے 3کروڑ60 لاکھ روپے کا منافع کمایا

خلیجی ملک کے شاہی خاندان کی طرف سے ملنے والی قیمتی گھڑی عمران خان نے 52 لاکھ روپے میں فروخت کی۔

7 لاکھ 54 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد اس تحفے پر عمران خان نے 45 لاکھ روپے منافع کمالیا اور جیب میں ڈال لیا۔

ڈنرسیٹ (Noritake) کی مالیت 1 لاکھ 10 ہزار لگائی گئی جسے 85 ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔

ڈنرسیٹ (Noritake) کی مالیت 1 لاکھ روپے لگائی گئی جسے 85 ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔

انتہائی قیمتی عود کی لکڑی کا باکس جس میں دو بوتلیں عود اور دو چوغے(Chogas) تحفے میں ملے جن کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے تھی۔ 1 لاکھ 33 ہزار250 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔ اس میں دیگر تحائف بھی شامل تھے ۔

ایک پرفیوم (DOLCE & GABBA) اور دیگر خوشبوئیں جن کی مالیت بالترتیب 35 ہزار، 30 ہزار، 26 ہزار اور 40 ہزار روپے لگائی گئی تھی ۔ ان تحائف کو 3 لاکھ 38 ہزار600 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔
ایک قالین جس کی مالیت 32 ہزار لگائی گئی کو ایک ہزار روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔

ایک گلو بند (Necklace) ، کانوں کی بالیاں اور ایک بازو بند (Bracelet) کی مالیت کا تخمینہ 58 لاکھ59 ہزار روپے لگایاگیا جسے 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ادا کرکے خرید لیاگیا۔
==========================================