پرویز الٰہی حقیقی لیڈر اور رئیل وزیر اعلیٰ، پہلے 50 دن سنہرا باب ہیں۔ خرم منج پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

جمعرات 20 اکتوبر

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منج نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ پہلے 50 دنوں میں عوامی فلاح و بہبود کے بیشتر اقدامات کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ایمرجنسی وارڈز میں مفت ادویات کی فراہمی، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری، صحت کارڈ منصوبے کی توسیع، ایڈہاک بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ، ریسکیو 1122 سروس کی توسیع، اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری، احساس راشن پروگرام کا اجراء، گریجویشن تک طلباء کی فیس معافی، انصاف اکیڈمی کے قیام سمیت بے شمار عوام دوست منصوبے پرویز الٰہی دور کے سنہرے باب اور پنجاب کی تیز رفتار ترقی کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ خرم منج نے کہا کہ صحت سے لے کر تعلیم اور راشن سے لے کر روزگار تک پرویز الٰہی کے کم مدت میں کئے گئے اقدامات ان کے پنجاب کی ترقی کے واضح ویژن کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی حکومت


کے پہلے 50 دنوں کا مقابلہ ماضی کی حکومتوں کے پہلے 50 دنوں سے کیا جائے تو واضح فرق محسوس ہوگا۔ خرم منج نے کہا کہ پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ یا بیرون ممالک فلیٹس بنانے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام کا سوچا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی حقیقی لیڈر اور رئیل وزیر اعلیٰ ہے جو کرپشن کی بجائے عوام کیلئے انقلابی اقدامات کی سوچ اور ویژن رکھتا ہے۔ خرم منج نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے کارکردگی سے موازنہ کریں تو یقیناً انہیں شرمندگی کا احساس ہوگا۔

================