حکومت زیادہ عرصہ تک بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہوسکتی۔احمدندیم اعوان

روٹی ، کپڑا ،مکان کا دلکش نعرہ لگانے والوں نے عوام کو ٹوٹی سڑکیں،ابلتےگٹر،بنیادی سہولیات سے محرومی کا تحفہ دیا ہے۔
انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔صدراللہ اکبر تحریک کراچی

پریس ریلیز

کراچی ( رپورٹ نور احمد عباسی )

اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ عرصہ تک بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہوسکتی۔ روٹی ، کپڑا ،مکان کا دلکش نعرہ لگانے والوں نے عوام کو ٹوٹی سڑکیں،ابلتےگٹر،پانی و بجلی ،صفائی وصحت وسمیت بنیادی سہولیات سے محرومی کا تحفہ دیا ہے۔کراچی کے شہری مسائل سے تنگ آچکے ہیں اور نااہل کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔اللہ اکبرتحریک عوامی نمائندے رکھنے والی جماعت ہے۔ہمارے امیدوارمسائل سے واقف اور مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔اور مقامی سطح پرمسائل حل کرانے میں اپنا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پرگلشن اقبال میں بلدیاتی امیدواران و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خدمت گزاروں کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے ۔یہ روایتی سیاست دان دعوئے وعدے کرکے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں ۔الیکشن سے پہلےاقتدار کی تڑپ انہیں میدان میں لےآتی ہے۔سندھ حکومت عوام میں اپنی کارگردگی بہتر بنانے کےلیے انتخابات ملتوی کرارہی ہے۔لیکن اس بارکراچی کی عوام ان لٹیروں کے سب ہتکنڈوں سے آگاہ ہیں ۔وہ کبھی ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔احمدندیم اعوان نے تمام ذمہ داران و امیدواران کو ہدایت کہ ہماراتعلق عوام سے ہے۔ ہم خدمت کی جماعت ہے۔انسانیت کی خدمت کو جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں آئے ہیں۔سندھ حکومت جتنا چاہے انتخابات سے بھاگ جائے لیکن زیادہ دیر تک فرار اختیار نہیں کرسکتی ۔ انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اللہ اکبرتحریک کا ہرذمہ دارہرامیدوار انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارہونا چاہیے۔
جاری کردہ
میڈیا سیل اللہ اکبر تحریک، کراچی ڈویژن سلیم الیاس:03118973908 محمد افضل 03052572723
==============================