بھارت کی پہلی کریئچر کامیڈی فلم کا ٹریلر ریلیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی کریئچر کامیڈی فلم’بھیڑیا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

فلم ’بھیڑیا‘میں اداکارہ کریتی سنون، اداکار ورون دھون، دیپک ڈوبریال اور ابھیشیک بنرجی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اس فلم کے ٹریلر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 45 لاکھ 51 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون کو بھیڑیا کاٹتا ہےاور پھر ان کے دوست اُنہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتے ہیں۔

لیکن ڈاکٹر اس عجیب وغریب معاملے کو سلجھانے میں ناکام رہتا ہے، جس کے بعد ٹریلر میں ورون دھون کو ایک بھیڑیے کی طرح کام کرتے اور کھاتے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔