بازیچہ ٹرسٹ کی بانی و چیئرپرسن ارم ممتاز نے کہا کہ سترہ سال قبل8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے بے آسرا ہونے والی بچیوں کواپناگھر دینے کاوقت آگیا، سب کی باہمی کاوشوں سے آج غیر منافع بخش تنظیم بازیچہ ٹرسٹ کی بچیوں کواپنا سائبان ملنے جارہاہے

بازیچہ ٹرسٹ کی بانی و چیئرپرسن ارم ممتاز نے کہا کہ سترہ سال قبل8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے بے آسرا ہونے والی بچیوں کواپناگھر دینے کاوقت آگیا، سب کی باہمی کاوشوں سے آج غیر منافع بخش تنظیم بازیچہ ٹرسٹ کی بچیوں کواپنا سائبان ملنے جارہاہے،بازیچہ ٹرسٹ کی بنیاد کامقصدبچیوں کوبا اعتماد،باروزگار کرناہے ،اوران کے اندر انسانیت کاجذبہ ابھارناہے،تاکہ وہ ملک وقوم کی ترقی کاحصہ بنیں ۔

انھوں نے یہ بات بازیچہ ٹرسٹ کی اپنی نئی عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔ سنگ بنیادکی تقریب میں بازیچہ ٹرسٹ کے ٹرسٹیزڈاکٹروقار،عامرہ حیات،ڈاکٹرانجم،ان کے ہمراہ ڈائریکٹرزنوشابہ وقار،حناقریشی ،روبینہ عامر،مریم ناصر برقی،عزرہ درانی ،راحیلہ نوید ، بازیچہ ٹرسٹ کی دیگربرانچز ہیلتھ سروسز،سن شائن ہوم ،میراگھر،بازیچہ ٹرسٹ چیرٹی ڈرائیوکے ذمہ داران ،اساتذہ،بچیوں اورسٹاف کی بڑی تعداد نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا،اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا ۔ بعد ازاں بازیچہ ٹرسٹ کی بانی وچیئرپرسن ارم ممتاز نے اپنے ابتدائی خطاب میں شرکاء کوبازیچہ ٹرسٹ کا پرگھٹن سفر کامختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ بازیچہ کی کامیابی صرف اورصرف میری بچپن کی دوستوں کی بے لوث اور انتھک محنت کانتیجہ ہے اوران مخیر حضرات کی مثبت سوچ اوران کابازیچہ پراعتماد کا صلہ ہے کہ آج ہم سب یہ یادگارتقریب منعقد کروانے میں کامیاب ہوئے ۔

چیئرپرسن ارم ممتازکاکہناتھاکہ بازیچہ ٹرسٹ کی 150بچیوں کے سروں پران کے اپنے گھر کی چھت مہیاکرنے والے اللہ پاک کے اس نیک بندے نے ہم سے اپنانام سیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ،اسلام بھی اسی عمل کی تلقین کرتاہے کہ جب کسی کی مددایک ہاتھ سے کرو،تودوسرے ہاتھ کو اس کاعلم نہ ہو،تاکہ دوسرے کی عزت نفس برقرار رہ سکے ،انسانیت کایہ جذبہ ہم سب کے دلوں میں بھی موجود ہوناچاہیے ۔

انھوں نے کہاکہ میں طہہ دل سے مشکور ہوں ہر اس فرد کی جس نے بازیچہ ٹرسٹ کوپروان چڑھانے میں ہمارا ساتھ دیا،اللہ پاک سے دعاہے کہ مستقبل میں جب یہ بچیاں کامیاب ہوں ، اورمعاشرے کافعال شہری بنیں ،تو اس وقت یہ بچیاں اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے محسنوں کوبھی یادرکھیں ،اوران کے نقش قدم پرچل کرانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے ان کےلئے صدیقہ جاریہ بنیں ۔

اس موقع پر میں صحافی حضرات کی نہایت مشکور ہوں جنھوں نے بازیچہ کے اس سفر میں ہماری ہر قدم پرحوصلہ افزائی کی ،اورپاکستان کے طول وعرض پرپھیلے ہوئے مجبورلوگوں کے بارے میں آگہی دینے میں ہماری آواز بنے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کیپشن:

بازیچہ ٹرسٹ کی بانی وچیئرپرسن ارم ممتاز اپنی نئی عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔

بازیچہ ٹرسٹ کی اپنی نئی عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی منعقدہ تقریب میں موجود شرکاء ۔