ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کا خصوصی پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ہم آ رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’فائنل میں جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، حیدر علی اور حارث رؤف کیا بات ہے آپ لوگوں کی، محمد نواز پلیئر آف دی میچ کے حقدار تھے۔

نسیم شاہ نے پلیئر آف دی میچ محمد نواز اور ٹیم کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔