پرویز الہیٰ کی بھتیجی ہوں اور وہ بالکل میرے باپ کی جگہ ہیں – وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصویر میں موجودہ خاتون وضاحت دینے پر مجبور ہو گئی


وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تصویر میں موجودہ خاتون وضاحت دینے پر مجبور ہو گئی۔آمنہ بدر شادی شدہ خاتون جب کہ پی ٹی آئی پنجاب ویمن ونگ کی مرکزی رہنما بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ آمنہ بدر نامی خاتون کی ایک تصویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھی۔پرویز الہی کے ساتھ خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پرمضحکہ خیز تبصروں کے ساتھ زیر گردش رہی یہاں تک کہ خاتون کو تصویر پر وضاحت دینا پڑ گئی۔
آمنہ بدر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے وزیراعلی کے ساتھ اپنے فیملی تعلق کی وضاحت کی۔آمنہ بدر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ان کے والد کا پرانا تعلق ہے۔میں ان کی بھتیجی ہوں اور وہ بالکل میرے باپ کی جگہ ہیں۔

آمنہ بدر نے کہا کہ ان کی تصویر کراپ کرکے وائرل کی گئی اصل تصویر میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔آمنہ بدر نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایک تہذیب یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اسلام آباد میں ایک اسٹورکی مالک اور بزنس وومن ہیں۔

تحریک انصاف کے حلقوں کا کہنا ہے کہ آمنہ بدر پرویز الہیٰ کے دوست کی بیٹی ہیں۔آمنہ بدر تحریک انصاف کی رہنما اور لیبلز کی انور ہیں، وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔آمنہ بدر کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کی گیا،سیاسی مخالفین کی جانب سے انہیں پرویز الہیٰ کی اہلیہ قرار دے کر تبصرے بھی کیے گئے۔پی ٹی آئی کےذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ آمنہ بدر صاحبہ کی تصویر کومضحکہ خیز انداز میں تبصروں کی صورت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-10/news-3310714.html
========================================