پاک فوج نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو اعزازی لیفٹننٹ کرنل کے عہدے سےنواز دیا

کراچی: جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج نے شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پراعزازی لیفٹننٹ کرنل کے عہدے سے نواز دیا۔

19 اگست 2021 کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئی تھیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سندھ کے صدر مرزا علی اظہرنے سیمی جمالی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر جو کبھی پرتشدد واقعات سے بری طرح متاثر تھا، اس وقت انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بہت سی جانیں بچائیں اور وہ پبلک سیکٹر میں ’ٹرینڈ سیٹر‘ تھیں۔

ان کے مطابق وہ ہر مریض میں ذاتی دلچسپی لے کران سے متعلق معلومات حاصل کرکے ان کی بہتری کی تجاویز دیتی تھیں، جس وجہ سے وہ کامیاب منظم بنیں۔

https://ummat.net/2022/10/05/779163/
=============================================


وزیراعظم کا سیلاب متاثرین سے کیا وعدہ پورا، فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر تیار ہوگئے
گھروں کیلئے سولرسسٹم کی سہولت، سکول، کلینک اور ٹویب ویل بھی بنائے گئے، سخت موسمی حالات کے پیش نظرجدید مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے

وزیراعظم شہبازشریف فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر تیار ہوگئے، گھروں کیلئے سولرسسٹم کی سہولت، سکول، کلینک اور ٹویب ویل بھی بنائے گئے، سخت موسمی حالات کے پیش نظرجدید مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف فلڈ ریلیف ولیج کے100 گھر تیار ہوگئے، متاثرین سیلاب سے وزیراعظم نے وعدہ پورا کردکھایا ، وزیراعظم شہبازشریف سے منزیز گلوبل ایوی ایشن‘ کے’سی۔
ای۔او‘ فلپ جوئیننگ کی ملاقات ، وزیراعظم نے فلپ جوئیننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا ، وزیراعظم نے 2ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، 3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیرکا آغاز ہوا۔

ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لئے ان گھروں کو 5 اکتوبر کو ریکارڈ 24 دن میں تعمیرکیا گیا، گھروں کی تعمیر کے علاوہ سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ سکول، کلینک اور ٹویب ویل بھی قائم کئے گئے ہیں۔

یہ گھرسخت موسمی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، جدید تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، سکول کمپیوٹر سمیت جدید سہولیات سے آراستہ ہے، کلینک کے ذریعے مقامی آبادی کی صحت اور علاج کی سہولیات ممکن ہوں گی، ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ علی نقوی نے گھروں کا نقشہ تیار کیا، بستی کے ارد گرد 9000 مقامی نوعیت کے درختوں کی شجر کاری بھی کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ قابل تعریف اور 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہوگی، گروپ نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں مٹھن کوٹ، راجن پور میں 270 گھر بنائے تھے، گروپ پاکستان میں ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے اور سکئینگ ریزارٹ بنانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-10-05/news-3306181.html
===============================================
تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سپریم کورٹ کا تھر کول منصوبے کے فرانزک آڈٹ کا حکم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور حکومت سندھ کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہمیں تیز رفتاری سے قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت 2018 سے 2022 تک کے درمیانی عرصے میں دانستہ طور پر روکی گئی ترقی بحال کر رہی ہے، ہم نے گزشتہ دورِ حکومت میں منصوبوں کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی۔

تھرکول منصوبے کو پانی فراہم کرنے کے لئے تین نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں جاری منصوبے روک کر پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلے کا استعمال ہو گا۔
https://www.humnews.pk/latest/411390/
============================