جیکب آباد حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لئے سندھ حکومت کو ملنے والا امدادی سامان ڈپٹی کمشنر کی مبینہ بندر بانٹ

جیکب آباد
رپورٹ : ايم ڈى عمرانى

جیکب آباد حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لئے سندھ حکومت کو ملنے والا امدادی سامان ڈپٹی کمشنر کی مبینہ بندر بانٹ
بھوک بدحالی سے تنگ آکر متاثرین کا سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاھراھ پر احتجاجی دھرنا ڈپٹی کمشنر کے خلاف نعرے

تفصيلات کے مطابق جیکب آباد حالیہ بارشوں میں ہونے والے متاثرین کے حقوق پر ڈاکے اقربا پروری کے خلاف متحدہ وحدت مسلمین کے کارکنوں کا جیکب آباد کے قریب بائی پاس کے مقام پر کڑی دھوپ میں سخت احتجاجی مظاھرہ , مظاھرے میں کئی متاثرین شامل ہوگئے احتجاجی مظاھرے کے باعث ملک کو چاروں صوبوں کو آنے جانے والی ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی اس موقعے پر متاثرین کے احتجاجی مظاھرے میں MWM کے رہنمائوں و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ اور مختیاکار ابوبکر غلام عباس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پانچھ ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گذر گیا لوگ سڑکوں پر طرح طرح کی اذیتیں برداشت بھوک بدحالی میں کر رہے ہیں جہیں نا پینے کا پانی نا کھانے کے لئے نا سایہ ہو وہ کریں تو کیا کریں۔اسلامی ملک ہے بوڑھے بیمار ےو کیا خواتین کو بھی بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں، یے کرپٹ عناصر ملنے والا تمام بیرونی امدرونی امدادی سامان فقط بندربانٹ کرنے میں مگن ہیں ڈپٹی کمشنر اپنے منپسند مختیاکاروں کے ساتھ مل کر جھوٹے بل بنانے میں پی ایچ ڈی کی ہوئے ہے اور سیاستدان سیاہ و ست بن چکے ہیں مظلوم متاثرین کا مطالبہ ہے کہ مظلوموں کو جینے کا حق دو ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ہٹائو۔