پاکستانی نژاد سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی

پاکستانی نژاد زمبابوے کے آل راؤنڈر کرکٹر سکندر رضا نے تاریخ رقم کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سکندر رضا زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں جن کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ملا ہے۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس، نیوزی لینڈ کے میچل سینٹنر اور زمبابوے کے سکندر رضا شامل تھے۔

واضح رہے کہ سکند ر رضا نے حال میں بنگلادیش اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔