ایشیا کپ ہارنے کے بعد نسیم شاہ کی پہلی پوسٹ

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی پوسٹ کی گئی ہے۔

نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں نسیم شاہ گراؤنڈ کے اندر فیلڈنگ پر موجود نظر آ رہے ہیں۔
نسیم شاہ کا ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران آپ سب کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ، انشاءاللّٰہ آئندہ مزید مضبوط ہو کر آؤں گا۔
واضح رہے کہ 19 سالہ نسیم شاہ فاسٹ بولر ہیں جو اپنی سخت محنت کے سبب اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اور ایشیا کپ کے دوران ٹیم پر مشکل وقت پڑنے پر ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے بھی نظر آئے۔

ایشیا کپ کے دوران پاک افغان میچ میں اپنے دھواں دار چھکوں کے ذریعے پاکستان کو جتوانے والے نسیم شاہ کو بھی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی طرح یاد رکھا جائے گا۔