ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ 19ویں بین الاقوامی فارما ایشیاء نمائش آج منگل 13 ستمبر سے شروع ہوگی۔ فارما ایشیاء میں چین، سنگاپور، ترکی، جرمنی سمیت 14 ممالک کے 120 سے زائد وفود و نمائندے سے شرکت کررہے ہیں

ین روزہ 19ویں بین القوامی فارما ایشیاء 13 ستمبر (آج) سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی

کراچی ( ) ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ 19ویں بین الاقوامی فارما ایشیاء نمائش آج منگل 13 ستمبر سے شروع ہوگی۔ فارما ایشیاء میں چین، سنگاپور، ترکی، جرمنی سمیت 14 ممالک کے 120 سے زائد وفود و نمائندے سے شرکت کررہے ہیں۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ بین القوامی نمائش میں 200 سے زائد کمپنیوں کے ایگزیبیٹرز دنیائے طب سے منسلک مصنوعات مشتہر کرینگے۔ 5 ہالز پر مشتمل ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت 19 ویں تین روزہ بین القوامی نمائش فارما ایشیاء میں مقامی اور بین القوامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے 600 اسٹالز سجائے گئے ہیں جن میں فارما پیکیجنگ مٹیریئل، مشیننری، لیباریٹری آلات، فارما صنعت میں استعمال ہونے والے خام مال کی تشہیر کی جارہی ہے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ 19 ویں تین روزہ بین القوامی نمائش فارما ایشیاء2022 فارما سیوٹیکل شعبے میں مقامی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے حکومتی ویژن میں اہم قدم ثابت ہوگی۔ ای کامرس کے نائب صدر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر فرحان انیس نے کہا ہے کہ کووڈ وباء کے دوران فارماسیوٹیکل شعبے میں تحقیق پر انقلابی رجحان بپا ہوا ہے، فرحان انیس کا کہنا ہے کہ نمائش کے دوران مختلف کنونشنز میں ملکی اور بین القوامی شہرت کے حامل فارما ماہرین جن میں ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف، چیرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینیو فیکچر ایسوسی ایشن قاضی ایم منصور دلاور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد نور، زاہد سعید، ہارون قاسم، ڈاکڑر قیصر وحید، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر فرحان عیسیاور دیگر فارما سیوٹیکل شعبے سے متعلق ترجیحات پر اظہار خیال کرینگے۔ تین روزہ 19 ویں فارما ایشیاء نمائش میں امسال 60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے