بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر- عائشہ زہری


اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ وہ بلوچستان میں اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔

بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔


عائشہ زہری نے 26 اگست کی طوفانی بارش کے بعد کم وسائل میں رضا کاروں کی مدد سے بولان میں پھنسے سینکڑوں مسافروں کو ریسکیو کیا تھا اور بروقت پانی اور خوراک پہنچا کر کئی مسافروں کی جانیں بھی بچائی تھیں۔


وزیراعظم شہباز شریف اتوار 4 ستمبر کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی کے دورے کے دوران بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ انجینئر عائشہ زہری کو سیلابی صورتحال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا اور سر پر ہاتھ رکھ کر شاباش دی، انہوں نے فرض شناس افسر کیلئے تالیاں بھی بجائی تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے بھی عائشہ زہری کی تعریف کی تھی اور ان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا، متاثرین سے ملاقات کی


اس سے قبل نصیرآباد ڈویژن کے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو معطل کردیا گیا تھا۔ جہاں اب عائشہ زہری کو تعینات کیا گیا ہے۔ نصیرآباد ڈویژن کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں سست روی پر نکالا گیا تھا۔
https://www.humnews.pk/latest/406852/
====================================
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کی نئی کابینہ کا اعلان
لندن: وزیر اعظم لزٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا، لزٹرس نے کاسی کوارٹنگ کو چانسلر بنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری جبکہ تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے، جیمز کلیورلی برطانیہ کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، بین ویلس کو سیکرٹری دفاع اور وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

5 ستمبر کو حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رکن لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں، نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈومینک راب نائب وزیراعظم، لز ٹرس وزیر خارجہ مقرر

وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔

فتح کا اعلان ہونے کے بعد پہلی تقریر میں انہوں نے ٹیکسوں میں کمی اور معاشی ترقی کا وعدہ کیا۔لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نورفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔

وہ ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ لز ٹرس نے انتخابی مہم میں کہا تھا وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی

https://www.humnews.pk/latest/406845/
============================================