امریکی اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی اور ٹام سواسی نے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

اس موقع پر وفد کے ارکان نے یقین دہانی کرائی کہ نہ صرف مزید امداد کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ مزید امداد کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو

دورے میں ان کے ہمراہ امریکی سفیر Donald Blome اور ممتاز امریکی ڈیموکریٹک طاہر جاوید بھی تھے۔ جنہوں نے ہم خیال ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی کاوشوں سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے 30 ملین ڈالرز کی امداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے

سندہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں خصوصا حیدرآباد کے دورے کا انتظام
پاکستان کے فوجی حکام نے کیا تھا


اراکین کانگریس کا وفد پاک فوج کے طیارے میں اسلام آباد سے حیدرآباد پہنچا جہاں اسے فوجی افسران نے سیلاب کی تباہ کاریوں ، مالی اور جانی نقصانات سمیت فراہمی امداد اور متاثرین کی بحالی کے جاری آپریشن پر بریفنگ دی

وفد نے حیدرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں اپنے ہاتھوں سے امدادی اشیاء تقسیم کیں


وفد کے ارکان سیلاب سے متاثرہ سندہ کے دیگر شہروں بشمول دادو اورسہون شریف کا بھی فضائی دورہ کیا اور ایک مقام پر اتر کر سیلاب کے متاثرین میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا اور ان سے بات چیت کرکے ان کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی

وفد نے بلوچستان کی سرحدوں تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی فضائی دورہ کیا اور واپس حیدرآباد بیس پہنچ کر دوبارہ فوجی حکام سے تبادلہ خیال کیا

وفد کے ارکان نے پاکستانی حکام سے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں تاکہ زمینی حقائق پر مبنی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے بائیڈن انتظامیہ کو پیش کی جائے اور۔ پاکستان کیلے کثیر امداد کی منظوری کو یقینی بنایا جاسکے




==========================================