پاکستان تحریک انصاف ڈسڑکٹ میرپورخاص کی جانب سے ہفتہ متاثرین برسات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف ڈسڑکٹ میرپورخاص کی جانب سے ہفتہ متاثرین برسات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر لگائے گئے 4 روزہ امدای کیمپ میں جمع کیا جانے والا سامان جن میں پانی، چاول، آٹا، بسکٹ، کپڑے، جوتے چادریں، مچھر کوائل، دودھ اور دالیں وغیرہ جو جمع کیا گیا تھا اس کو تقسیم کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی اور ڈسڑکٹ جنرل سیکرٹری عزیز حسین لغاری کی قیادت میں ایک ٹیم جس میں سفیر سجاد، ظفر احمد خان، محمدجنید، خلیق لغاری اور ارمان شامل تھے جنھوں نے میرپورخاص سٹی کے علاقے سمن آباد، منظور آباد، بخاری ٹاؤن اور پاک کالونی تعلقہ سندھڑی کی علاقے جھڑبی اور تعلقہ حسین بخش مری کے علاقے مہران کالونی اور گل کالونی میں سامان مستحقین میں تقسیم کیا