ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی سابق ممبر صوبائ اسمبلی سمیت مزید آٹھ اراکین کو حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کےلئے نامزد کردیا

ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی سابق ممبر صوبائ اسمبلی سمیت مزید آٹھ اراکین کو حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کےلئے نامزد کردیا۔ یہ نامزدگی آئندہ تین سال کے لئے کی گئ ھے۔میرپورخاص کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی کو بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد ہونے پر دلی مباکباد دی ھے۔اور خواہش ظاہر کی کہ انکی نامزدگی کے بعد حیسکو کی کاکردگی بہتر ہوگی اور عوامی مسائل بھی ترجیحی بنیاد پر حل ہونگی۔ڈاکٹر ظفر احمد خان کمالی ممبر صوبائ اسمبلی اور میرپورخاص کے ضلعی نائب ناظم بھی رہ چکے ہیں وہ باصلاحیت اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل ہیں۔اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں