سرحدی ڈویژن میرپورخاص کو اپنے بھارتی ساتھیوں و شراکتداروں کی مدد سے منی لانڈرنگ کا مرکز بنانے اور بھارتی قونصلیٹ تک رساٸی و دبٸی میں خفیہ ملاقات کرنے والا ملک دشمن اشتہاری ملزم ہریش کمار بنانی میگھواڑ پاسپورٹ ضبط ہونے کے باوجود پاکستان سے فرار

حساس ترین سرحدی ڈویژن میرپورخاص کو اپنے بھارتی ساتھیوں و شراکتداروں کی مدد سے منی لانڈرنگ کا مرکز بنانے اور بھارتی قونصلیٹ تک رساٸی و دبٸی میں خفیہ ملاقات کرنے والا ملک دشمن اشتہاری ملزم ہریش کمار بنانی میگھواڑ پاسپورٹ ضبط ہونے کے باوجود پاکستان سے فرار ہوگیا ایف آٸی اے میرپورخاص کے ملکی ہاٸی پروفاٸل منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار دیے گٸے ملزم ہریش کمار بنانی میگھواڑ کے مقدمہ کی حالیہ ہونیوالی عدالتی سماعت میں اشتہاری ملزم ہریش کی ضمانت منسوخی کے لیے معزز عدالتِ عالیہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کو خط جاری ملزم ہریش کمار کا نام ای سی ایل میں رکھنے کے لیے ایف آئی اے کی درخواست پر ترمیمی چارج اور سماعت کے لیے کیس 9 ستمبر 2022 تک ملتوی کر دیا گیا جب کہ زرائع کے مطابق اشتہاری ملزم ہریش کمار بنانی میگھواڑ 11 فروری 2022 کو اسلام آباد سے دوہا قطر جانیوالی پرواز کیو آر 613 قطر اٸیرلاٸین سے پہلے ہی فرار ہوچکا ہے جبکہ اسکا پاسپورٹ بھی ایف آٸی اے نے ضبط کیا ہوا تھا اور یہاں مقامی عدالت میں زیرِ سماعت اس ہاٸی پروفاٸل ملکی منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آٸی اے ابھی اشتہاری ملزم ہریش کمار کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست دے رہی ہے اگر کسی اشتہاری مجرم کا نام ای سی ایل پر ہو تو اسے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جاتا ہے اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے بھی کیا جاتا ہے کیسے عدالت سے مفرور اشتہاری قرار دیا گیا مرکزی ملزم ہریش کمار بنانی میگھواڑ پاسپورٹ ضبط ہونے کے باوجود اسلام آباد اٸیرپورٹ سے بھاگ گیا؟ حساس مقدمے کا حساس ملزم متعلقہ اداروں کو کیسے چکمہ دے گیا؟ واضح رہے کہ اشتہاری قرار دیے گٸے ملزم کا خاندان پہلے ہی بھارت جا چکا ہے