اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا ایک نہایت قابل احترام اور بڑا نام مس نیلوفر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور جو وقت سے بہت پہلے ھی اپنے رب کے پاس چلی گئیں


تحریر ۔۔۔۔ شہزاد بھٹہ
=================


اج مرحومہ مس نیلوفر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور کی برسی ھے جو 27 اگست 2019 میں اپنی ڈیوٹی دیتے ھوئے وفات پا گئیں تھیں اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مرحومہ مس نیلوفر کے درجات بلند اور جنت میں اعلی ترین مقام فرمائے آمین ثم آمین
یاد رھے کہ مس نیلوفر بیماری کی حالت میں ھی کالج میں شجر کاری کے سلسلے میں ایک تقریب کے انتظامات میں

مصروف تھیں تقریب میں صوبائی وزیر اسپشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق نے بطور مہمان خصوصی شریک ھونا تھا جہنوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنا تھا مس نیلوفر جو چند دن سے بیمار تھیں پھر بھی اپنے اعلی احکام کے آرڈر کی تکمیل میں اپنی بیماری کو بھول کر اپنے عملہ کے شانہ بشانہ تقریب کو احسن انداز سے سرانجام میں مصروف رھیں
اگست کے سخت موسم میں محنت اور پروگرام کی ٹینشن سے اچانک مس نیلوفر کو ھارٹ ٹیک ھوا سید نعیم اطہر شاہ اور دیگر عملے نے مس نیلوفر کو فورا قریبی ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے مالک حقیقی کے پاس چلی گئیں
آنا اللہ و انا الیہ راجعون


زندگی اور موت تو میرے رب کے اختیار میں ھے جو فرد اس دنیا میں اتا ھے ایک دن اس کو اپنی زندگی کی اننگر کھیل کر واپس چلے ھی جانا پڑتا ھے مگر کچھ لوگ ایسے ھوتے ھیں جو اپنے پیچھے بہت سی خوبصورت یادیں چھوڑ جاتے ھیں جو ہمیشہ یاد رہتی ھیں

مس نیلوفر صاحبہ انہی لوگوں میں شمار ھوتیں ھیں
مس نیلوفر نہایت نیک سیرت ھمدرد انسان دوست شخصیت تھیں جہنوں نے ساری عمر انسانیت اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کیا


مس نیلوفر نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ سے 1988 میں بطور سوشل ویلفیئر آفیسر سے اپنی سروس کا آغاز کیا آپ نے مادر خصوصی تعلیم مس شمیم افضل پرنسپل کالج کی زیر نگرانی و سرپرستی میں بڑے احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی

سر انجام دیتی رھیں آپ مس شمیم افضل کے بہت قریبی ساتھی رھیں اور ہمیشہ ان کی خدمت کو اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی تھیں
جب مس شمیم افضل بیمار ھوئی اور گنگا رام ہسپتال لاھور میں ایڈمٹ تھی تو مس نیلوفر نے اپنی حقیقی والدہ کی طرح دن رات میڈم کی دیکھ بھال کی جس سے میڈم صاحبہ نیلوفر سے بہت خوش تھیں


نیلوفر گورنمنٹ ٹریننگ کالج میں ٹی ڈی کلاس کو باقاعدگی سے مختلف مضامین پڑھاتی رھی۔۔اپ اپنے طلبہ اور سٹاف میں اپنی نفیس اور ہمددرانہ رویہ اور حسن سلوک کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی رھی اپ مس شمیم صاحبہ کو ہمیشہ اپنا رول ماڈل سمجھتی رھی ۔۔


جب پائیلٹ پراجیکٹ کو ختم کیا گیا تو مس نیلوفر کو گورنمنٹ ڈگری کالج اف اسپشل ایجوکیشن لاھور میں تبدیل کر دیا گیا۔۔جہاں وہ بطور سوشل ویلفئر افسر اپنے فرائض سرانجام دیتی رھیں آپ جہاں بھی رھیں وھاں بڑی دلجمعی ایمانداری سے کام کرتی رھیں آپ پانچ وقت کی پابند صلوٰۃ تھیں آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی عقیدت و احترام رکھتی ھیں یہی وجہ تھی کہ وہ ٹریننگ کالج میں ھر ماہ باقاعدگی سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرواتی اور اس پاک محفل کے تمام انتظامات طلبہ و سٹاف کے ساتھ مل کر کرتی تھیں


محکمہ اسپشل ایجوکیشن نے اپ کو گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور کا پرنسپل مقرر کر دیا اور اپ اپنی ناگہانی وفات تک کالج کی پرنسپل رھیں مس نیلوفر نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی دیانت داری سے سرانجام دیئے خصوصی طلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے کام کرتیں تھیں
اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ مرحومہ نیلوفر کی مغفرت فرمائے امین ثم امین
=============================