کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے سالانہ 28 ارب 80 کروڑ روپے وصول کریگا-ٹی وی فیس بھی کے الکٹرک جمع کرتی ہے کے ایم سی کی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کیا کرتا ہے۔


August 16, 2022,
کراچی ( رپورٹ : محمد انور) کے الیکٹرک نے بلدیہ عظمیٰ کے میونسپل یوٹیلیٹی سروسز چارجز ٹیکس ( ایم یو سی ٹی ) کی مد میں کراچی کے تقریبا 24 لاکھ بجلی صارفین سے فی بل100روپے ٹیکس اضافی چارج کرے گا،جو بلدیہ عظمیٰ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے جائیں گے۔ اس مقصد کے تحت آج کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط ہوںگے۔ خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ ماہ مالی سال 2022ء اور 23 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ ماہانہ یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس کے بل براہ راست صارفین سے وصول کرنے کے


بجائے کے الیکٹرک کے بلوں میں شامل کرکے وصول کیے جائیں گے۔ اس ضمن کے الیکٹرک اور کے ایم سی حکام کے درمیان طے کیے جانے والے فیصلے کے مطابق 100روپے فی صارف کے الیکٹرک نے وصول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ جس پر حتمی فیصلہ کرنے کے بعد آج ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں کے ذریعے شہری سروسز کے چارجز کی وصولی سے بلدیہ عظمیٰ کو ماہانہ2 ارب 40 کروڑ روپے کی یکمشت آمدنی ہوگی، جو سالانہ 28 ارب 80 کروڑ روپے سالانہ ہوںگے۔ اس بڑی آمدنی کے بعد کے ایم سی کو اپنے

ترقیاتی پروگرام کے لیے حکومت کی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ادارے کا مالی بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات بھی ادا کیے جاسکیں گے جبکہ اگر حکومت سندھ نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو مسلسل جاری رکھا تو شہر کی ترقی کے لیے نئے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہوںگے۔ یہ بھی خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کا مالی سال کا سالانہ بجٹ تقریبا 28 ارب روپے ہی ہے لیکن یہ بجٹ حکومت کی مالی امداد اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کے ملنے والے فنڈ کے بعد بنا کرتا تھا

کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے سالانہ 28 ارب 80 کروڑ روپے وصول کریگا


============================