جسقم کارکنان کا ڈاکٹر نیاز کالانی کی سربراہی میں اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
جسقم کارکنان کا ڈاکٹر نیاز کالانی کی سربراہی میں اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق قوم پرست تنظیم جسقم کی جانب سے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈاکٹر نیاز کالانی پھنل وساریو و دیگر نے کی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ میں غیر ملکی افراد کو ایک عرصے سے لا کر آباد کرکے سندھی لوگوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے انہوں نے کہا غیر ملکی آباد گاروں کو فلفور سندھ سے بے دخل کیا جاۓ انکے ڈومیسائل اور شناختی کارڈ منسوخ کیے جاۓ*
================================================


میرپورخاص== تحسین احمد خان === میرپورخاص سیم نالے سے نامعلوم شخص کی تشدد کی گئی بوری بند لاش برآمد پولیس نے نعش سرد خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانے کی حدود بلوچ آباد کے قریب ایل بی او ڈی سیم نالے میں علاقہ مکینوں نے ایک بوری بند نعش تیرتی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے نعش سیم نالے سے نکال کر سرد خانے منتقل کردی پولیس کے مطابق نعش کئی روز پرانی لگتی ہے اور تشدد زدہ ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

========================================