پی ٹی سی ایل میں کرپشن اور غیرپیشہ ورانہ کارکردگی سے سجاول کے صارفین تنگ آگئے ہیں ، فنی خرابی ، اور زائد بلنگ سے صارفین کو ذہنی اور معاشی طورپر نقصان دیاجارہاہے-سجاول میں تنخواہ جاری ہونے کے بعد نیشنل بنک کی اے ٹی ایم کو تالہ لگادیاگیاہے

سجاول: پی ٹی سی ایل میں کرپشن اور غیرپیشہ ورانہ کارکردگی سے سجاول کے صارفین تنگ آگئے ہیں ، فنی خرابی ، اور زائد بلنگ سے صارفین کو ذہنی اور معاشی طورپر نقصان دیاجارہاہے ، انجمن صارفین ٹیلیفون سجاول کے رہنما شفیع اللہ میمن نے بتایاکہ کئی دہائیوں سے پرانی کیبلز اور پرانے سسٹم کی وجہ سے سینکڑوں صارفین کو پریشان کیاگیاجس کی مسلسل شکایات کے بعد دوسال قبل جی ایم پی ٹی سی ایل حیدرآباد نے سجاول میں آکر صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ سجاول میں فائبرآپٹیکل سسٹم دیاجائے گا، تاہم اس پر عمل نہ ہوسکا، چھ ماہ قبل اس پر کام شروع ہواتو ابھی تک


صرف سسٹم ہی لگ سکاہے ، جبکہ فائبرکی کیبلز بچھانے اور اسے فعال کرنے میں ٹال مٹول کیاجارہاہے ، حالیہ بارشوں میں پانی ایکسچنج کے اندر تک بھرگیاہے ، جبکہ ایم ڈی ایف روم میں کیبلز تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ، اور پورے شہرکا ٹیلیفون و انٹرنیٹ خراب ہے ،جس سے عام صارف ، طالب علم ، صحافی، بنک ، انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام سرکاری دفاتر میں کام متاثرہے ۔ سلو برائوزنگ اور ڈسکنکشن معمول ہے ، جبکہ زائد بلنگ بھی کی جارہی ہے ، گذشتہ چھ ماہ میں ہرماھ بل میں اضافہ کیاگیاہے ، ادھر فنی خرابی شکایات پر کام کرنے والا عملہ ہی موجود نہیں ہے ، ضلع کے دیگر شہروں کے ایکسچنج میں بھی چوکیدار تک نہیں رکھاگیاہے ، اتنے بڑے پیمانے پر بلنگ کے باوجود فنی عملہ دستیاب نہیں ہے ، انہوں نے پی ٹی سی ایل حکام سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں پی ٹی سی ایل کی غیرپیشہ ورانہ سروس کا نوٹس لیاجائے اور فائبرآپٹیکل سروس کو فوری طورپر شروع کیاجائے ، فنی عملہ مقرر کیاجائے اور زائد بلنگ کا خاتمہ کرکے صارفین سے وصول شدہ اضافی بلنگ واپس کرائی جائے ،ادھر پی ٹی سی ایل سجاول و ٹھٹھہ کے ذمہ داران و بی ایم ، ایس بی ایم سے بارباررابطے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکاہے ، تاہم جی ایم سمیت تمام اعلیٰ متعلقہ حکام کو میسیج کے ذریعے اس صورتحال سے آگاہ کرکے پی ٹی سی ایل سروس کی بہتری کی درخواست کی گئی ہے
======================


سجاول:سجاول میں تنخواہ جاری ہونے کے بعد نیشنل بنک کی اے ٹی ایم کو تالہ لگادیاگیاہے ، ہرماہ تنخواہ کے ایام میں سجاول میں اے ٹی ایم بندکردی جاتی ہے ،جس سے تنخواہ دار طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوتاہے اور مختلف بنکوں کے چکرلگانے میں مصروف ہوتاہے ، ذرائع کا کہناہے کہ نیشنل بنک عملہ کی ملی بھگت سے سودخور تاجروں کی ایما؍ پر اے ٹی ایمز بند کی جاتی ہیں ، تاکہ سودخوروں کو ملنے والے چیک کیش ہوسکیں ، اس ضمن میں صارفین نے اس سے اسٹیٹ بنک ، بینکنگ محتسب اور دیگر حکام و متعلقہ بنک انتظامیہ کو باربار درخواستیں کی ہیں کہ اے ٹی ایمز کو فعال رکھاجائے تاکہ کھاتے دار پریشان نہ ہوں تاہم سجاول میں نیشنل بنک کا عملہ من مانی میں مصروف ہے ، چھٹیوں اور تنخواہ کے ایام میں اے ٹی ایمز کو بند کیاجاتاہے ، اور کھاتے داروں کو چھوٹی موٹی رقم کے لئے بھی چیک لیکر کیشن کرانے کے لئے لمبی لائنوں میں لگناپڑتاہے ، صارفین نے اپیل کی ہے کہ سجاول میں تمام بنکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اے ٹی ایم ٹرانزکشن کا جائزہ لیکر متعلقہ عملہ کے فراڈ اور غیرذمیواری کے خلاف کاروائی کی جائے ، مذکورہ حرکت سے بنکوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی متاثرہورہی ہے ،

================================

سجاول :ایس ایس پی سجاول کی محرم الحرام کی حوالے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین، منتظمن اور تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزکے ساتھ ایس ایس پی آفیس میں اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاھ کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دیگر حوالوں سے SSP آفیس میں میٹنگ منعقد کی گئ۔ جس میں ضلع کی امن کمیٹی کے تمام عھدیداران و میمبران سمیت تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز پوسٹ کے انچارجز، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ضلع سجاو پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہےایس ایس پی سید امداد علی شاھ کہ احکامات پر محرم الحرام کہ دؤران تمام مجالس اور جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی مھیا کی جائے گی امن بھائیچارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا چاہیےدین اسلام امن اور بھائیچارے کا پیغام دیتا ہے، مل بیٹھ کر ان نفرتوں کو ختم کیا جاسکتا ہےملک کے استحکام کیلیے تمام کو متحد ہوکر شرپسند اور ملک دشمن عناصرین کو شکست دینا ہوگا امن کمیٹی کے عہدیداران و منتظمین نے کہا کہ ضلع سجاول ایک پرامن ضلع ہے ہم یقین دہائی کراتے ہیں کہ امن و امان کو بحال رکھنے میں امن کمیٹی کا انتظامیا/ پولیس کہ ساتھ مکمل تعاون رہے گا.ایس ایس پی سجاول نے تمام افسران کو احکامات دیتے ہوۓ کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھیں، اشتعال انگیز تقاریر، بینرز،وال چاکنگ، منافرت پھیلانے والے لٹریچر کی روک تھام اور ضابطہ اخلاق کو مکمل نافذ کرایا جاۓ گا۔تمام روایتی جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے ٹائم اور مقررہ روٹس کی سیکیورٹی کلئیرنس،کو یقینی بنایا جاۓامام بارگاہوں اور جلوسوں کی مربوط سیکیورٹی کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ اسکاٶٹس اور رضاکاران کو بھی شامل کیا جاۓآپریشنل آرڈر کے مطابق امام بارگاہوں پر پولیس کی تعیناتی، جلسہ، جلوسوں کے سخت حفاظتی انتظامات، واک تھرو گیٹ، کنٹرول روم کا قیام، چیکنگ اور سرویلنس، ٹریفک کا نظام اور پارکنگ ایریا، اینٹی راٸیٹ فورس، ریپڈ ریسپانس فورس کو پابند کیا جاۓ گا۔ محرم الحرام اور یوم ِ عاشورہ کی سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکلز میں فلیگ مارچ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رہینگے۔
=============

سجاول: سجاول ضلع بھرمیں تیز بارشوں کی وجہ سے فصلوں کا بڑا نقصان ہواہے ، اور پانی کھڑاہونے سے کچی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ، اور کاشتکاروں کو فی کس لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ، علاوہ ازیں بارشی پانی کی وجہ سے اب مختلف قسم کے حشرات الارض نکل کر پھیل گئے ہیں ، علاقے میں سانپ اور زہریلے حشرات کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ، جبکہ کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے الرجی اور جلدی امراض پھیل گئے ہیں ،علاقے میں پالتومویشی زہریلے حشرات کے کاٹنے سے ہلاک بھی ہوئے ہیں ، مقامی عوام نے ہنگامی بنیادوں پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ،
=============================

سجاول: سجاول میں بارش کے بعد سے ابتک کی صورتحال انتہائی خراب ہے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ہے ، جبکہ اوپری علاقوں میں گٹر بندہونے کے بعد پلٹنے سے گھروں دکانوں میں پانی آہستہ آہستہ نکلناشروع ہوگیاہے تاہم کیچڑ اور گندگی کی وجہ سے وہاں سے گزرناممکن نہیں ادھر شہرکے پرانے علاقے پرانے مدرسے کے آگے گندگی اور کیچڑاور گٹرکی وجہ سے اہم مصروف گلی سے گذرنامحال ہے قریب ہی ایک پرائمری اسکول ، لڑکیوں کا مدرسہ ، مندر بھی موجود ہے جبکہ شہرکے مین گرلزاسکول اور گرلزکالیج کے لئے طالبات یہاں سے گذر کرجاتی ہیں ، جن کو شدید مشکلات کا سامنہ ہوگا جبکہ گندگی کے تعفن سے علاقہ جہنم بناہواہے ،، بارشوں میں کئی گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد مکینوں کو شدید مسائل کا سامنہ ہے اور انہیں نکاسی آب کے انتظام کے علاوہ امداد کی اشد ضرور ت ہے ، گذشتہ روز جمیعت علمائے اسلام کے بلدیاتی امیدواروں نے اپنے حلقہ میں نجی طورپر پانی کی موٹریں لگاکرنکاسی کا انتظام کیاہے تاہم سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے علاوہ ازیں بارشوں میں سرکاری جماعت کے امیدوار بھی غائب ہوگئے ہیں ، جبکہ رین ایمرجنسی کے لئے مقرر وزیراعلیٰ سندہ کے معاون بھی یہاں ایک روز کے لئے بھی نمودار نہیں ہوئے ، جس سے ایمرجنسی سرگرمیاں تک نظرنہیں آئیں ، انتظامیہ ، پبلک ہیلتھ اور بلدیہ کے ملازمین غائب ہیں ،متعدد سرکاری اسکول ،اسپتال ، اور سرکاری عمارتیں بارشی پانی کے گھیرے میں ہیں ۔، مقامی شہریوں نے اس کوتاہی اور نااھلی پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر سجاول شہراورضلع کے دیگر علاقوں میں نکاسی اور صفائی کے ایمرجنسی اقدامات کئے جائیں ، علاوہ ازیں مچھرمار اسپرے کرایاجائے ،
===========================================

سجاول: میرپوربٹھور ومیں زرعی کھاد اور بیج کی بلیک مارکیٹنگ اور ضافی قیمت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیاہے ، گذشتہ روز علی بندر سے بس اسٹاپ تک ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کاشتکاروں ، اور سیاسی سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی احتجاج کی وجہ سے سجاول حیدرآباد روڈ بند ہوگیا، اس موقع پر مقررین نے کہاکہ زرعی کھاد اور بیج کے ڈیلر اپنی من مانی کرکے اضافی قیمت وصول کررہے ہیں اور بلیک مارکیٹنگ شروع کردی ہے جن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، ایک تو اس علاقے میں پانی کم تھا، اوپرسے بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سونے پہ سہاگہ کہ سودخور تاجروں نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ شروع کردی ہے ، جس سے کاشتکار طبقہ پس کررہ گیاہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔
=====================================