صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد شاہ اور کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنرل ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ری ویمپنگ کے بعد جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہت سہولت ملے گی۔ جنرل ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہوگی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنرل ہسپتال لاہور میں 33 موڈیولر تھیٹرز تیار ہوں گے۔ موڈیولر تھیٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنٹریکٹرز کو ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہاکہ مریضوں کی آسانی کیلئے ری ویمپنگ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروا رہے ہیں۔ جنرل ہسپتال لاہور میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔