محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کا جائزہ اجلاس کا انعقاد۔


لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کا جائزہ اجلاس کا انعقاد۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تمام ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت سے صوبائی وزرا صحت کو آگاہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔2500 بنیادی مراکز صحت، 300 رورل ہیلتھ سنٹرز کی ریوپمنگ کی رفتار تیز کی جائے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس اور ٹی بی کلینکس کی کارکردگی نزیر موثر بنانے کے لئے ڈاکٹرز کی جلد بھرتی کرکے مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کا ورٹیکل پروگرامز کی کامیابی میں بنیادی کردار ہے۔ انکی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام پر پیش رفت اور نتائج کا ہر ہفتہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز اور ادویات عوام کے گھروں میں فراہمی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت کے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے پر عزم ہے۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔