پنجابی ویہڑہ کے دفتر میں جنت حیدر کے اعزاز میں ایک محفلِ مشاعرہ کا اہتمام

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجابی ویہڑہ کے دفتر میں جنت حیدر کے اعزاز میں ایک محفلِ مشاعرہ کا اہتمام , صدارت شعیب بن عزیز نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں شامل تھے ڈاکڑ خالد جاوید جان اورعبدالوحید چغتائی جبکہ نظامت کے فرائض وسیم عباس نے نبھائے۔ جن شعرائے کرام نے محفل مشاعرہ میں شرکت کی ان میں سمیرا ساجد ناز، شاہین اشرف علی، محمد افضل ساجد ، آفتاب جاوید ، آغا علی مزمل ، افتخار شوکت (چئیر مین لاہور ادبی فورم)، ثقلین جعفری ، بیا جی اور حسین مجروح شامل تھے ۔ ملک ریاض چوہان اور شاہد بٹ نے خصوصی شرکت کی، مشاعرے کے اختتام پر جنت حیدر اور شعرا کرام کے اعزاز میں ہائ ٹی کا انتظام کیا گیا۔