فیفا کنیکٹ پروگرام: فٹبال کلبز کی رجسٹریشن اگست میں شروع ہوگی

فیفا کنیکٹ پروگرام کے تحت فٹبال کلبز کی رجسٹریشن کا عمل اگست میں شروع کردیا جائے گا، جس سے پاکستان میں فٹبال کا حقیقی اسٹرکچر بحال ہوگا اور فٹبالرز کے کیریئر کو پروفیشنل بنیادوں پر مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

فیفا کنیکٹ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن سے دنیا کو پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت کا درست اندازہ ہوسکے گا، فیفا کنیکٹ کا اردو ورژن بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ عالمی باڈی کی جانب سے دیے جانے والے مینڈیٹ کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صاف اور شفاف انتخابات کا عمل مکمل کرنا پہلی ترجیح ہے۔

فٹبال آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ کلبز ہی پاکستان فٹبال کے اصل اسٹیک ہولڈرز ہیں، فیفا کنیکٹ پروگرام سے گراس روٹ پر کام کرنے والی ان نرسریوں کا ایک مربوط ریکارڈ مرتب ہوگا۔