عمران طاہر اور منرو پاکستان جونیئر لیگ میں بطور مینٹور شامل

پی سی بی نے ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کےکولن منرو کو پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی ٹیموں کا مینٹور مقرر کر لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور میرا آبائی شہر ہے، واپسی پر بہت خوش ہوں۔ نوجوان اسپنرز کی معاونت کرنے کا اچھا موقع ملےگا۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو پی جے ایل ،کے پہلے ایڈیشن کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان جاوید میاں داد سمیت شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی بھی ٹورنامنٹ کے مینٹور مقرر کیے جاچکے ہیں۔