کرکٹر انور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انور علی نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر کا اعلان کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔
قومی کرکٹر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور علی محبت بھری نظروں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔
انور علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ الحمد لِلّٰہ! میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انور علی کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔