ماہرہ خان کی نقل کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ماہرہ خان کی نقل کرنے والی لڑکی بھی اداکارہ کی طرح سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائشہ فاطمہ نامی صارف نے ماہرہ خان کی آواز کی نقل کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

مختصر ویڈیو میں عائشہ فاطمہ کی جانب سے ماہرہ خان کا اندازِ گفتگو اور آواز کی بھرپور کاپی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس ویڈیو پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز میزبانی سے کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے ’ہمسفر‘ ڈرامے سے شہرت حاصل کی۔

انہوں نے کئی پاکستانی فلموں سپر اسٹار، بن روئے کے علاوہ بھارتی فلم رئیس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حال ہی میں ان کے ایک نجی کمپنی کے اشتہار میں لڑکیوں پر شادی کے بعد ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جسے معاشرے میں مثبت ہوا کا جھونکا قرار دیا جا رہا ہے۔