نمیبیا میں ٹورنامنٹ، عاطف رانا نے قلندرز ٹیم کی شرکت نوجوانوں کیلئے اہم قرار دیدی

نمیبیا میں چار فریقی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی ٹیم کی شرکت کو عاطف رانا نے نوجوانوں کے لیے اہم قرار دے دیا۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ نمیبیا کا ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سطح کے ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

عاطف رانا کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے، انہیں ایکسپوژر ملے گا۔