مریم نواز کی شجاعت حسین کے فیصلے کی تعریف- سپریم کورٹ پر نظریں ہیں، نوجوان احتجاج کریں، عمران خان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چوہدری شجاعت حسین کا فیصلہ اُن کی مثبت جمہوری سوچ کی دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ حقیقی مینڈیٹ، جمہوریت، آئینی تقاضوں کے لیے فسادیوں، فاشسٹوں اور آمرانہ سوچ والوں کے درمیان ہے۔
===============================================


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کی شکست پر ردعمل میں عوام اور خصوصاً نوجوانوں سے احتجاج کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ابھی پنجاب اسمبلی میں ہوا ہے، اس پر حیرت میں ہوں، ہمیشہ سمجھتا ہوں کہ اللہ ہماری جمہوریت اس سطح پر لے جائے جہاں مغربی ممالک میں قوم کو جمہوریت کو فائدے ہوتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، جمہوریت کے پاس فوج نہیں ہوتیں، پارلیمنٹ کی فوج نہیں ہوتی، فوج کہیں اور ہوتی ہے، جسمانی طاقت کسی اور کے پاس ہوتی ہے لیکن پارلیمنٹ کے پاس صرف اخلاقیات ہوتی ہیں۔

==========================================================