ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا، توہین عدالت کی، پرویز الہٰی- چوہدری شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہے، توہین عدالت کی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔


پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج پھر اس نے پولیس کو ایوان کے اندر بلا لیا تھا، پنجاب اسمبلی میں پہلے بھی پولیس کو بلا کر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 سال سے میں پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں۔
=============================

چوہدری شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت، چوہدری ظہور الہیٰ شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی، قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
===================================