میرپورخاص شہر اور ملحقہ علاقوں سے بہت سی اہم خبریں۔


میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص میں پرانی دشمنی پر بدلے میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس کی جانب سے بااثر ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے خلاف مری برادری کے سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، میرپورخاص سانگھڑ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کئی گھنٹے تک دھرنا دیا جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لائینیں لگ گئیں ایس ایس پی کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی پر احتجا ج ختم ہوا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے نذدیک بگٹی فارم میں مری برادی کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر پانچ روز قبل مسلح افراد کے حملے میں قتل ہونے والے احمد مری کے قتل میں نامذد ملزمان کو دلبر مہر پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے بااثر ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے خلاف مری برادی کے سینکڑوں افراد نے میرپورخاص سانگھڑ اور کھپرو روڈ پر زبر دست احتجاج کیا اوررکاوٹیں کھڑی کر کے کئی گھنٹے تک سڑک بند کر دی جس کی وجہ سے مصروف ترین سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطارین لگ گئیں اس موقع پر مقتول کے بھائی محبوب مری نے بتایا کہ پانچ روز گزر جانے کے باوجود میرے نوجوان بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور حد کی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ قاتل سے عام گھوم پھر رہے ہیں جس کی وجہ سے مذید خونریزی کا خطرہ ہے اور پولیس نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں احتجاجی دھرنے کی اطلاع پر ایس ایس پی اسد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی اسی پی ہیڈ کواٹر اور دلبر مہر تھانے کے ایس ایچ او کو فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات کرنے کے لئے بھیجا اور انھوں نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ایک ملزم قاسم مری کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ٭٭



میرپورخاص == تحسین احمد خان ===محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورخاص کی نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ساڑھے تین ماہ سے پینے کا پانی بند- علاقہ مکین سخت پریشان اور مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور،اگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اس حوالے سے اہلسنت والجماعت میرپورخاص کے رہنماؤں قاری عبدالرشید،حافظ احتشام الحق،قاری محمد ارشد جمیل،مولانا طارق محود،مولانا خذیفہ ودیگر علمائکرام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او صفدر شاہ اورایکسین سہیل لغاری کی مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سے سٹلائٹ ٹاؤن ملک ریاض کالونی،رحیم آباد کالونی پنھورں کالونی ودیگر شھر کے کئی علاقوں میں ساڑھے تین ماہ سے پانی کی سپلائی روک رکھی ہے۔علاقے کی عوام پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ھیں۔ایس ڈی او
پبلک ہیلتھ عوام کو ملنے اور پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں انھوں ے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کیاجائے
۔کمشنر و،ڈپٹی کمشنر میرپور
خاص اور اے سی پبلک


ہیلتھ شوکت میمن پانی کے
مسئلے کو حل کریں۔جروای
شاخ پر مشین بند پڑی ہے۔پہلے پانی کا مسئلہ تھا۔اب
وہ ایشو ختم ہوگیا ہے۔اور ایک موثر خراب پڑی ہے۔فنڈز ہونے کے باوجود اس کو بنانے کیلئے کوئی تیار نہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ دو دنوں میں حل نہیں ہوا تو عوام ان نااہلی افسران کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرے گی٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرپورخاص کے انتخابی حلقے سید خادم علی شاھ کی یو سی 4 اور یوسی 5 کے منتخب چیئرمینوں کا نوٹیفکیشن روک دیا اور دونوں یوسیز کے کامیاب اور اپیل کرنے والے امیدواروں کو چار اگست کو طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق 26جون کو پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ کی دو یونین کونسل نمبر چار اور پانچ سی ایک ایک ووٹ سے ہارنے والے امیدواروں یوسی چار کے چیئرمین عاصم آفریدی، اور یوسی پانچ کے ہارنے والے چیئرمین مہران پہنور کی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پٹیشن داخل کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست کی سماعت کرنے کے بعد یوسی چار سے کامیاب چیئرمین ملک فاروق اور یوسی پانچ سے کامیاب چیئرمین میر عبید اللہ ٹالپر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جا ری ہونے سے روکنے کا حکم دیا ہے اور دونوں فریقوں کو اپنے ریکارڈ کے ہمراہ چار اگست کو طلب کر لیا ہے واضع رہے کہ یوسی چار سے کامیاب آزاد امیدوار برائے یوسی چیئرمین ملک فارق نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ایک ووٹ سے شکست دی تھی جبکہ یوسی پانچ سے پیپلز پارٹی کے نامذد امیدوار برائے چیئرمین میر عبید اللہ ٹالپور نے آزاد امیدوار مہران پہنور ایک ووٹ سے شکست دی تھی جس کے خلاف دونوں ہارنے والے امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کوووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی درخواست دی تھی جنھیں رد کر دیا گیا جس کے بعد انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجو ع کیا ہے ٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===محرم الحرام کے حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کے منتظمین اہل تشیع مکتب فکر کے نمائندگان و علمائے کرام نے شرکت کی اور محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئیں.اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں، تاہم کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا.ایس ایس پی میرپورخاص نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور رضاکار بھی امن امان


اور فول پروف سکیورٹی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینگے.ایس ایس پی میرپورخاص نے علماء کرام سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، امن امان اور پیش آنے والے مسائل سنے اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی.اس دوران ایس ایس پی نے تمام ڈی ایس پیز،کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لئے تشکیل دیے گئے پلان سے آگاہ کیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے ڈی ایس پیز کو فل پروف اور سخت سیکیورٹی کی ہدایات بھی جاری کیں مجالس اور جلوسوں میں شرکاء کی جامع تلاشی لینے حساس جگہوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاہم عورتوں کی تلاشی کے لئے لیڈی سرچر پولیس کانسٹیبل اور لیڈی رضاکار تلاشی کے فرائض انجام دینگی، اور تمام افسران ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علائقے کے جلوس و مجالس کے منتظمین و علمائے کرام سے رابطہ میں رہیں گے ٭٭.
========================================================