قصور اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں میں لمپی سکن بیماری کے کنٹرول اور بچاؤ کیلئے اقدامات جاری۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر محمد اظہر نے بتایا ہے کہ جانوروں میں پھیلنے والی لمپی سکن بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ جن میں مویشی پال حضرات کو بیماری کے بارے میں بذریعہ کسان لائیو سٹاک بیٹھک آگاہی دی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران مویشی پال حضرات کو بیماری کی علامات تیز بخاری، جسم پر گلٹی اور پھیلاؤ کے بارے بتایا جاتا ہے یہ بیماری مکھیوں اور چیچڑوں کے ذریعے بیمار جانوروں سے صحت مند جانوروں میں منتقل ہو سکتی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک نے اب تک 4لاکھ 38ہزار 760جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کیا اور 33ہزار 145جانوروں کو لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو مکھیوں اور چیچڑوں سے بچائیں اور کسی بھی جانورو میں علامات ظاہر ہونے پر صحت مند جانوروں سے الگ کر دیں اور فوری طور پر اپنے قریبی شفاخانہ حیوانات یا ہیلپ لائن نمبر 0800-9211پر رابطہ کریں۔
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ نے آلودگی کا باعث بننے پر 2بھٹہ سیل کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ ہنجرائے کلاں میں کاروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے پر 2بھٹے سیل کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی اور آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو سیل کیا جائیگااور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنرقصور محمدارشد بھٹی کے زیر صدارت یوم آزادی(ڈائمنڈ جوبلی) کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک محمد انور،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا، ڈی او سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ،ڈی او سول ڈیفنس سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ضلع کونسل و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس کے شرکاء کو 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر منعقدہونے والی تقریبات کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گایکم اگست سے تمام سکولوں اور کالجوں میں قرات، نعت، تقاریر اور ڈرامہ کے پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا جائے گاجبکہ ڈائمنڈ جوبلی کے عنوان سے پینٹنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد بھی کروایا جائیگا۔ کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کبڈی و دیگر کھیلوں کے میچز بھی منعقد ہونگے۔ 13اور 14 اگست کوتمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔14اگست کو صبح 8بجے ڈی پی ایس سکول میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی۔
======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوراور گردو نواح میں چار مختلف واقعات میں دو لڑکوں اور جواں سالہ لڑکیوں سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ بھگیانہ کلاں علاقہ تھانہ صدر پھولنگر کے علی زیب کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا 15 سالہ زین کھتیوں میں بکریاں چرانے گیا مگر وہ واپس گھر نہیں آیا شک ہے کہ اس کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ ایک اور واقع میں بھسر پورہ کے رہائشی شوکت علی نے تھانہ سٹی بی ڈویژن قصور میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا 22/23 سالہ بیٹا ساجد گھر سے کام کرنے کے لیے باہر گیا ہو تھا جو واپس نہیں آیا شک ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ جبکہ موچی پورہ قصور علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن قصور کے رہائشی مہر بان نے تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ اس کی جواں سالہ بیٹی شازیہ بی بی گھر سے بازار گئی ہوئی تھی کہ اسے راستہ میں کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا ہے۔ موچی پورہ میں ایک اور واقع میں اللہ دتہ کی جواں سالہ بیٹی مصباح بی بی کو گھر میں اکیلی پا کرکیلوں کا رہائشی ناظم حسین ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گیا ہے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
===========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے نواحی علاقہ کمال پورہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ قصور کے سرحدی علاقہ کمال پورہ علاقہ تھانہ گنڈا سنگھ میں سلامت علی کی بیوی حلیمہ بی بی گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ پانی والے بجلی کے پمپ میں کرنٹ آگیا جس کے نتیجے میں حلیمہ بی بی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور تحریک انصاف کی ٹکٹ ھولڈر پی پی 175مسز مزمل مسعود بھٹی نے کہا ھے کہ الیکشن میں تحریک انصاف کی تاریخی فتح پر تاریخی جشن کارکنان کا حق بنتا ہے، پنجاب کو ن لیگ کا گڑھ کہنے والے حیرت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی تقریب کے دوران میڈیا سیخصوصی گفتگو کرتیھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کا بیانیہ حقیقت پر مبنی تھا، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے غلامی کو مسترد کر دیا ہے، ضمنی الیکشن کے تاریخی رزلٹ سے حقیقت میں کانپیں ٹانگ رہی ہے، اسے کہتے ہیں کانپیں ٹانگ رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے مسلسل جدوجہد کی وجہ سے پاکستانی عوام با شعور ہو چکے ہیں اب تخت لاہور ن لیگ سے ہمیشہ کیلئے چھن چکا ہے، آنے والے جزل الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کو حقیقی آزادی دلائے گا، عمران خان کے نئے پاکستان میں آزاداور خود مختار خارجہ پالیسیاں ہوں گی، آنے والے الیکشن میں عوام تحریک انصاف کے حقیقی کارکنان کو ہی ووٹ دیں گے، عوام نے مفاد پرست عناصر(لوٹوں) کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے۔
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پندرہ سے زائد مسلح افراد نے لیسکو وڈانہ کمپلیڈ سیل سے دو ملازمین کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا،لیسکو ملازمین کا واقعہ کے خلاف احتجاج۔لیسکو واپڈا کمپلیڈ آفس وڈانہ میں صبح چار بجے حویلی کشمیریاں والی کے رہائشی احسان میو، شوکت علی سمیت 14افراد نے اسلحہ کے زور پرغنڈا گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ملازمین حیدر علی اے ایل ایم، محمد یٰسین ایل ایم کو اغوا کرکے گاڑی میں بٹھا لیا اور نا معلوم مقام پر لے گئے، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آبادنے ایس ڈی او ثاقب منظور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اغوا ہونے والے ملازمین اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی، سب ڈویژن لیسکو مصطفی آباد کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے غنڈا گردی، بد معاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملازمین کو بایاب کروانے اور ملزمان کو سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
=============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں دوافراد زخمی،دونوں ہسپتال میں زیر علاج،مقامی پولیس نے الگ الگ دونوں مقدمات درج کرلیے۔ سخی احمد نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں اطلاع دی ہے کہ تین کس نے دوران واردات مزاحمت پر عمران نامی کو فائرنگ سے مضروب کردیا ہے۔واقع اطلاع پاکر ایس ایچ او محمد عرفان اور ایس آئی عنائت علی موقع پر پہنچے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عزیز طارق اور عمران موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ گوہڑ جاگیر کے قریب تین کس نے روکا اور دوران واردات فائرنگ سے عمران کو زخمی کردیا ہے مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ نامعلو م نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ متا کے قریب کسی نامعلوم نے ایک لڑکے کو فائرنگ سے زخمی کردیا ہے فرسٹ رساپنڈ پولیس سے ایس ایچ او،شوکت فرزند اے ایس آئی دیگر ملازمین کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مضروب کو آر ایچ سی راجہ جنگ لے جایا گیا جسے طبی امداد کے بعد ڈاکڑ صاحبان نے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں پر زخمی کا علاج جاری ہے پولیس تھانہ راجہ جنگ مدعی کی درخواست پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں گے۔
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے ملتان روڈ باؤنڈری ضلع اوکاڑہ کے قریب آئل ٹینکرز کی ٹکر میں دو افرا د جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ایک آئل ٹینکرJP-9926لاہور کی طرف آرہاتھا کہ جوڑیاں پل ملتان روڈ باؤنڈری کے قریب ایک نامعلوم آئل ٹینکر میں ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 27/28سالہ محمد ظفر اور 26/27سالہ محمد عباس دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے عامر کو ریسکیو1122کے عملے نے طبی امداد کے بعد اوکاڑہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے متوفیان و مضروب کے وارثان کو اطلاع کردی ہے ا ن کے آنے پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
=====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں ڈکیتی،چور ی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو گن پوائینٹ پر نقدی،موبائل فون،سولر پلیٹیں و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔شکیل نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ چور کوٹ کے علاقے سے نامعلوم چور میر ی 12/14لاکھ روپے کی سولر پلیٹیں چوری کرکے لے گئے ہیں۔ صداقت علی نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ایک کس نامعلوم مسلح ڈاکو میری دوکان پر آیا اورکنپٹی پر گن تان کر زبردستی 47ہزار پانچ سو رپے و دیگر سامان چھین کر جائے واردات سے فرا رہوگیا ہے جبکہ نامعلوم نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ دوکس آئے اور زبردستی مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
===================================