ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ* نے کہا ہے کہ پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ ہماری ذمیداری کے ساتھ انسانیت کے ناطے ہم پر فرض بھی ہے

میرپورخاص ==تحسین احمد خان === ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ* نے کہا ہے کہ پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ ہماری ذمیداری کے ساتھ انسانیت کے ناطے ہم پر فرض بھی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے شھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور برساتوں کے دوران پمپنگ اسٹیشنوں کوفعال رکھنے کے حوالے سے محکمہ پبلک ھیلتھ اور


حیسکو کے افسران سے کمشنر کانفرنس ھال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے انہوں نے ایکسین حیسکو کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 4 کھنٹے مستقل بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شھر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں دشواری پیش آ رہی ہے منتخب فیڈروں پر 4 گھنٹے مستقل بجلی کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے بنیادی مسئلے کو حل کر کے انہیں صاف پانی فراہم کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے تاجروں کی شکایت پر حیسکو افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ


خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کو جلد بنایا جائے اور اسکے ساتھ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے اضافی ٹرانسفارمر رکھے جائیں انہوں نے پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی ڈرینیج اور واٹر سپلائی کی لائنیں چوک ہوتی ہیں انہیں وقت پر بنایا جائے تاکے برساتوں اور عام دنوں کے دوران کسی بھی بڑی پریشانی سے بچا جا سکے.*

===================================