خاتون مداح کا عمران اشرف کو انوکھا خراجِ تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی ایک مداح نے اداکار کو انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک میک اپ آرٹسٹ نے میک اپ آرٹ سے مختلف ڈراموں میں ادا کیے گئے عمران اشرف کے مشہور کرداروں کو اپنے چہرے پر بنایا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور مداح کے زبردست میک اپ آرٹ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف اپنے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے کئی دیوانے مداح اُن سے اکثر ہی دلچسپ اور منفرد انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب عمران اشرف بھی عوام کی طرف سے ملنے والی اتنی پرجوش محبت کا کھلے دل سے جواب دیتے ہیں۔