زارا نور عباس کا شادی سے متعلق اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے شادی کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے اپنے مداحوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ناظرین کو ازدواجی زندگی کے بارے میں چند اہم مشورے دینے کے ساتھ ایسے لوگوں کو بھی ایک اہم مشورہ دیا جو ابھی شادی کرنے سے متعلق فیصلہ لینے پر سوچ بچار میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ شادی سے صرف رومانٹک ڈنر چاہتے ہیں تو شادی کرنے کے بارے میں ہرگز نہ سوچیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایک خاندان کی ذمے داری قبول کرنے اور اس کی قدر کرنے کے لیے تیار ہیں تو شادی کرنےکے بارے میں ضرور سوچیں۔

زار نور عباس نے مداحوں کو صرف دنیاوی وجوہات کی وجہ سے شادی کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ آپ کو پہلے یہ جاننا چاہیے کہ آپ زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور آپ کی ترجیحات کیا ہیں، پھر اس کے مطابق فیصلہ کریں۔