میرا سے متعلق صبا قمر کے ردِعمل نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صبا قمر کا لالی ووڈ کی اداکارہ میرا کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحواں سے بات چیت کا سیشن ’لیٹس ٹاک‘ رکھا، جس کے دوران ایک مداح نے ان سے اداکارہ میرا کے متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں ان کا کیا کہنا ہے۔

جس پر صبا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویٹ واٹ (?Wait What)، ساتھ ہی انہوں نے شرمندگی اور حیرت کو ظاہر کرتے ہوئے دو ایموجی بھی بنائے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کا یہ ردِ عمل سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آیا اور معاملےکو نظر انداز کرنے پر ان کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ تنازعات میں گھری رہنے والی لالی ووڈ کی اداکارہ میرا نے حال ہی میں عید کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ تنازعات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یا پھر کسی پراجیکٹ میں نظر آؤں، وہ مجھے پسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے کاسٹ نہ کریں۔

اس سے قبل پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے مذکورہ پروگرام کے کلپ کی وائرل ہوتی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’صبا ایک بہت اچھی انسان ہیں وہ کبھی ایسا کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ ہی کبھی ایسا کچھ کریں گی‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا اور صبا قمر نے ایک ساتھ ایک ڈرامہ سیریل ’میں ستارہ‘ میں کام کیا تھا۔