ورلڈ پاپولیشن ڈے، شہزاد رائے نے دلچسپ تصویر شیئر کر دی

پاکستانی میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ورلڈ پاپولیشن ڈے (World Population Day) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔

شہزاد رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند دلچسپ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں گلوکار کو کچھ بچوں اور ایک خاتون کے ہمراہ بائیک پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر تو رحم کریں!‘
شہزاد رائے نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان آبادی میں بے حد اضافے کے نتائج بھگت رہا ہے۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنی فیملی کو محدود رکھیں اور بچوں کو ان کے مکمل حقوق دیں!‘

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال عالمی سطح پر 11 جولائی کو آبادی میں اضافے پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جاتا ہے۔