ابرار الحق نے اپنے بکرے کو کونسا گانا سنایا؟

پاکستانی معروف سینئر گلوکار ابرارالحق نے قربانی کے بکرے کی اپنے مشہور گانے ’نچ مجاجن‘ سے تواضع کی ہے۔

ابرارالحق کی سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حسین و جمیل بکرے کی رسی تھامے اور اُسے گانا سناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ابرارالحق نے بکرے کی رسی ہی کو مائیک تصور کر لیا ہے۔
ابرارالحق نے اپنا گانا ’نچ مجاجن‘ بکرے کو وقف کر دیا ہے اور اس کی خوب تعریفوں میں مگن ہیں۔
دوسری جانب ابرارالحق کا بکرا بھی گانا خوب انجوائے کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوا رکھا ہے۔

ابرارالحق کا اپنا گانا چوری ہونے سے متعلق کہنا ہے کہ بھاریتوں نے ’انتہائی بدتمیزی کے ساتھ میرا گانا کاپی کیا، نہ صرف کاپی کیا بلکہ اس کی دھن ہی خراب کردی ہے۔‘