عاصم اظہر کی میرب کے ہمراہ میوزک ویڈیو ریلیز

نوجوانوں کے ہر دلعزیز اداکار عاصم اظہر نے منگیتر، ماڈل و اداکارہ میرب کے ہمراہ نیا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے ’چل جان دے‘ کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جسے یوٹیوب پر مکمل سنا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو سانگ میں عاصم اظہر کے ہمراہ بطور ماڈل کوئی اور نہیں بلکہ اُن کی منگیتر میرب ہی ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنے اس نئے گانے کو مداحوں کے لیے عید الاضحیٰ کی عیدی قرار دیا ہے۔

اس ویڈیو سانگ کے کیپشن میں عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ’میرا گانا ریلیز ہو چکا ہے، یہ گانا آپ سب کے لیے عیدی ہے‘۔