قصور اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی اومحمد صہیب اشرف نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی کا جامع پلان جاری کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قصور میں کل426مساجد،امام بار گاہوں، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی جہاں پر موجودہ ملکی حا لا ت کے پیش نظر سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے1400سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کردیا گیا ہے اور عید الاضحی کے موقع پر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی


اور اہم عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا جن مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں،مارکیٹوں،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے پیدل گشت کر رہے ہیں اس کیساتھ ساتھ چوری،جیب تراشی اور نوسر بازی کی روک تھام کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔عید الاضحی کے ایام کے دوران 1ایس پی،07ڈی ایس پی،07 انسپکٹرز،60سب انسپکٹرز،118اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،80 ہیڈ کا نسٹیبل،900کا نسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل اوروولنٹیرز سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوا م النا س کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما ء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبر ان امن ومصا لحتی کمیٹی،انجمن تا جرا ن، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ پولیس کیسا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں۔
=========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب، ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد، اے ایس پی صدر اظہر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں لعل محمد کھوکھر، ڈی ایس پی پتوکی ملک سکندر، ڈی ایس پی ٹریفک ظفر عباس نقوی، ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد اعظم اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ میں گزشتہ ماہ میں جرائم کی شرح اور ایس ایچ او ز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، دوران میٹنگ ڈی پی او قصور نے کہا کہ ایس ایچ اوز کہانیاں سنانے کی بجائے کرائم کنٹرول کرنے پر فوکس کریں، ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں کی جائیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے، ہومیسائیڈیونٹ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں، سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کوہر صورت یقینی بنایا جائے،واردات کو چھپانے اور ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی ہو گی، ایس ایچ اوزحساس ایریاز میں سرچ آپریشن کریں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائیں۔ڈی پی او قصور نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں اور نماز عیدین پر سکیورٹی کے سخت انتظامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ناقص کارکردگی پرایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار پی پی 177 مہر لطیف نے عیدالاضحی پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ اہلیان اسلام اور اہلیان پاکستان کو بڑی عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہوں۔ خدا کرے وطن عزیز میں بسنے والے غیور پاکستانی سدا خوش و خرم اور شاد و آباد رہیں۔ دکھ تکلیفوں مشکلات اور مسائل کے اندھیرے ہمیشہ اہل وطن سے دور رہیں۔ برادران اسلام عید الاضحی کی خوشیوں میں مفلس و نادار بے سہارا انسانوں کو مسرتوں کے لمحات میں ضرور یاد رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی رب کی رضا کیلئے کسی قربانی سے گریز نا کرنے کا نام ہے۔ جو مسلمان بھائی عید پر قربانی کر رہا اسے چاہیئے کہ اپنے آس پاس غریبوں مسکینوں کا خاص خیال رکھے۔اسلام اور سیرت رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پیغام اور فلسفہ بھی یہی ہے کہ انسانوں سے حسن سلوک کریں۔
========================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص مضروب،ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا۔کالر کی اطلاع پر فرسٹ رسپانڈ پولیس سے محمد سلیم اے ایس آئی موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ ساجدعلی اپنے بھائی عابد علی کے ساتھ جارہا تھاکہ منڈی سٹاپ کھڈیاں کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عابد علی شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو طبی امداد کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس تھانہ کھڈیاں نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا۔
=========================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص مضروب،ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا۔کالر کی اطلاع پر فرسٹ رسپانڈ پولیس سے محمد سلیم اے ایس آئی موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ ساجدعلی اپنے بھائی عابد علی کے ساتھ جارہا تھاکہ منڈی سٹاپ کھڈیاں کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عابد علی شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو طبی امداد کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس تھانہ کھڈیاں نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا۔
==========================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے نور پور سے جواں سالہ لڑکی اغواء،مقامی پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نور پور کے رہائشی جھارا نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں کام کاج کے سلسلہ میں گھر میں اپنی 15/16سالہ بہن(س) کو گھر میں اکیلی چوڑ کر گیا تھاکہ جب دوپہر کو کھانا کھانے واپس آیا تو میری بہن وہاں موجود نہ تھی خدشہ ہے کہ اسے کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔
============================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں ڈکیتی،اہزنی اور نوسر بازی کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو کنپٹی پر بندوق تان کر شہریوں سے نقدی،موبائل،موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین کر موقع سے فرار۔محمد عامر یونس نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ہلہ بائی پاس کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر دوکس نے 46ہزار پانچ سو روپے اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔زیشان خاں نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں بکرے فروخت کرکے آرہا تھاکہ پل نہر کے قریب تین کس نے کنپٹی پر گن تان کر زبردستی 75ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔خلیل احمد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ گاؤں لکھن کے کے قریب دوکس نے 30ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔سعید اختر نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ پکی حویلی کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پرنقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں.حاجی منیر نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ ایک عورت سے نامعلوم بکرا چھین کرلے گئے ہیں واقع کی اطلاع پرملک کفایت حسین ایس آئی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ عورت کے ساتھ راہزنی نہیں نوسربازی ہوئی ہے۔۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
====================================