ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فن کار میں گلوکار مسعود رانا کے فن اور شخصیت پر جاریپروگرام اختتام پزیر ، میزبان مدثر قدیر اور ڈاکٹر امجد پرویز جبکہ تین اقساط پر مبنی پروگرام میں……


لاہور(  )ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فن کار میں گلوکار مسعود رانا کے فن اور شخصیت پر جاریپروگرام اختتام پزیر ، میزبان مدثر قدیر اور ڈاکٹر امجد پرویز جبکہ تین اقساط پر مبنی پروگرام میں موسیقار ایم ارشد،ہدایتکار پرویز کلیم،فلمی مورخ ساجد یزدانی،کلاسیکی گلوکار استاد فہیم مظہر اور استاد بدرالزمان نے شرکت کی اور مسعود رانا کو اپنی گفتگو میں بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں پاکستانی فلم کا عظیم گلوکار قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ مسعود رانا کی آواز ہٹ نغمات کی پہچان ہے انھیں بھول جانا ناممکن ہے،ان کا فن انکی پہچان تھا ۔مسعود رانا کو سب سے زیادہ پاکستانی فلموں میں سب سے زیادہ گیت گانے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ واحد گلوکار تھے جنھوں نے34 برس تک 1962ء میں اپنی پہلی فلم سے 1995ء میں اپنے انتقال تک مسلسل فلمی گیت گائے تھے۔ مسعود رانا ہی واحد گلوکار تھے جو اردو اور پنجابی فلمی گائیکی میں ہر طرح کے گیت گانے والے سب سے


مقبول و مصروف گلوکار تھے۔ مسعود رانا ہی کو فلموں کے اصل گیتوں ، یعنی ٹائٹل اور تھیم سانگ گانے پر مکمل اجارہ داری بھی حاصل تھی۔ مسعود رانا کی انھی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے ان کا اپنا سٹائل تھا اور اونچی سروں کی گائیکی میں پورے برصغیر میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد پرویز نے بتایاکہ مسعود رانا پاکستان کے مشہور ترین گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ 9 جون 1938ء کو میرپورخاص کے ایک زمیندار کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1962ء میں گلوکاری شروع کی ان کے گائے ہؤے گانے پاکستان کے تمام بڑے اداکاروں پر فلمبند ہؤے جن میں ندیم، محمّدعلی،وحیدمراد،شاہد،غلام محی الدین، اعجاز، حبیب،سدھیر،اکمل شامل ہیں  انہوں نے مشہور فلموں آئنہ، دل میرا دھڑکن تیری، خواب اور زندگی، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہمراہی، بدنام، چاند اورچاندنی، نازنین، نیند ہماری خواب تمہارے، آنسو، بہاروں پھول برساؤ، دل لگی، شرافت، شرارت، یہ راستے ہیں پیارکے، مجاہد، نائلہ، کون کیسی کا، بھیّا، سنگدل، پاکدامن، احساس، دامن اور چنگاری، میراماہی، مرزاجٹ، دھی رانی،مکھڑاچن ورگا، وریام، اج دا مہینوال، وارنٹ، بادل وغیرہ کے لیے گانے گائے جو بے انتہا مقبول ہوئے جبکہ انہوں نے بہت سے قومی نغمات بھی گائے جو انتہائی جوشیلے اندازمیں گائے ہیں جنہیں سن کر جوش آجاتا ہے۔پروگرام کی خاص بات گلوکار عنایت عابد کی لائیو شرکت تھی جنہوںنے نہ صرف مسعود رانا سے جڑیں اپنی یادیں سامعین سےشئیر کیں بلکہ انھوںنے ان کے گائے گیت بھی پروگرام میں گنگنائے جس سے پروگرام کا صوتی آہنگ مزید دلفریب ہوگیا ۔فن اور فن کار کے پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔
======================