اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں ان سروس ٹریننگ کورسز کا آغاز

تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
==================
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کی 58 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ فروری 2010 میں اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں تعینات متاثرہ سماعت طلبہ کو پڑھانے والے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کے لئے ان سروس ٹریننگ کورسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا

اس سے پہلے اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے تمام کیڈرز کے تمام اساتذہ و ملازمین کے ان سروس کورسز گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیسبلڈ چلڈرن گارڈن ٹاؤن لاھور میں کروائے جاتے تھے


شیخ محمد الیاس ستمبر 2009ء میں سیکٹریری اسپشل ایجوکیشن پنجاب تعینات ھوئے تو انہوں نے گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیسبلڈ چلڈرن پر ورکنگ لوڈ کم کرنے اور ان سروس کورسز کی پروفیشنل کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے متاثرہ سماعت فیلڈ کے سٹاف کے لئے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور اور شعبہ بلائنڈ کے سٹاف کے لئے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ گارڈن ٹاؤن لاھور میں تمام نوعیت کے ان سروس ٹریننگ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا جبکہ شعبہ ذہنی معذور اور شعبہ فزیکل ڈیسبلڈ کے سٹاف کے لئے ان سروس کورسز گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیسبلڈ چلڈرن گارڈن ٹاؤن لاھور میں ھی جاری رکھنا کا فیصلہ کیا گیا

شیخ محمد الیاس سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے تینوں ٹریننگ کالجز کے پرنسپل صاحبان شہزاد ھارون بھٹہ گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف ڈیف، شاھد عباس پرنسپل گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ اور عبد الستار گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج کے ساتھ میٹنگ کرتے ھوئے اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا اور پرنسپل صاحبان کو ضروری ہدایات جاری کیں اور اپنے اپنے شعبوں کا الگ الگ ان سروس کورسز کا شیڈول تیار کرنے اور سیکٹریری آفس سے منظوری لینے کا حکم دیا
شہزاد بھٹہ پرنسپل نے اپنی کالج کونسل کی مشاورت سے شعبہ ڈیف کے اساتذہ و دیگر سٹاف کے لئے تفصیلی ان سروس ٹریننگ پروگرام مرتب کرکے سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔ سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی منظوری کے بعد گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل میں ان سروس کورسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جو کالج کی 58 سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال تھی
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف نے اپنے محدود وسائل میں شعبہ ڈیف کے اساتذہ و دیگر پروفیشنلز اور ملازمین کے لئے نہایت مفید معلوماتی اور مختلف موضوعات پر ان سروس کورسز کا اہتمام کیا گیا جن میں
اسپیچ تھراپی پر قلیل مدتی تربیتی پروگرام
اسپیچ تھراپی پروگرام
تقریر اور زبان کی تھراپی کے لئے واقفیت
تقریر کی تشخیص کا تعارف
آڈیالوجی اور آڈیومیٹری
سست سیکھنے والوں کے لیے انتظامی اور مالیاتی انتظام
آڈیالوجی اور آڈیو میٹری 11
سرکاری درجہ چہارم کے ملازمین میں آداب اور آداب

نمایاں ھیں ان کورسز میں شرکاء کو لیکچرز دینے کے لیے کالج ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ اسپشل ایجوکیشن کے نمایاں ماھرین موجودہ اور سابقہ بیوروکریٹس کو مدعو کیا جاتا رھا جن میں نمایاں نام چوہدری محمد ریاض سابقہ سیکٹریری فنانس ،بشارت اللہ امجد ،شیخ محمد الیاس سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب ،ڈاکٹر سرجن عامر ریاض بھٹہ ،ڈاکٹر پروفیسر ابراھیم خالد، پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ چیمہ، پروفیسر محمد جاوید اقبال خان ،ڈاکٹر شاھین پاشا، ڈاکٹر پروفیسر شفقت علی،پروفیسر سلطان اعظم،محمد خالد اعوان ،مس فریحہ سیف، رانا فضل عباس،ذوالفقار رشید،عاصمہ بخاری،ڈاکٹر سرفراز، رانا خالد فاروق اکاؤنٹ آفیسر، ڈاکٹر عفاف منظور ،مس ثمرہ جاوید و دیگر ممتاز شخصیات شامل ھیں


ان سروس کورسز کو کامیابی سے اھم کنار کرنے میں کالج ٹیچنگ اسٹاف جن میں ثمینہ سیلم ،سمیرا مشتاق،خزیمہ طاھر،افراء سہیل، اسماء نورین ،رخشندہ واجد،ثمینہ اختر،رانا عابد علی،راشدہ لطیف،نزھت سلطانہ ،فہمیدہ منور،خالد اسلم،رضوانہ ناز،فرزانہ سہیل،حنا لیاقت،سعدیہ ادریس،لطیف احمد،ثناء ساجد،حافظ محمد طیب،مہوش محمود،نجم الحسن اور جمیشد اقبال کا بھر پور تعاون رھا
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل میں ھونے والے ان سروس کورسز میں سب سے اھم ترین کورس اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں تعینات فور کلاس ملازمین کے لئے (Etiquettes & Manners in official class IV)
کے عنوان کے تحت ملازمت کے ادب واحترام ،تنظیم ،ڈسپلن ،وقت کی پابندی، اپنے سینئرز کے ساتھ اچھے برتاؤ اور بہتر رویوں کا اظہار اور خاص طور پر خصوصی بچوں کے لیے مناسب رویوں اور اچھے اخلاق و کردار کے ساتھ خدمت کرنا شامل ھیں
اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے فور کلاس ملازمین کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے کورسز تھے جو گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ڈیف ،گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ اور گورنمنٹ ان سروس کالج میں یکساں طور پر کرائے گئے تھے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف میں ملازمین کے لئے کروائے گئے کورسز کی ایک نمایاں بات شرکاء کورسز کے لئے روانہ کی بنیاد پر دوپہر کے کھانے کا اہتمام کرنا شامل تھا اور پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ھوئے مہمان ملازمین دوستوں کے لیے کھانے کے اہتمام کو کورس کا حصہ بنا دیا گیا جو کالج انتظامیہ اپنے وسائل سے کرتی رھی
ملازمین کو ادب و آداب سکھانے کے لئے منعقدہ کورسز میں سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن محمد الیاس شیخ بھی لیکچر دینے کے لیے تشریف لاتے تھے ان کورسز کے کامیاب انعقاد میں کالج کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف ممبران نے گراں قدر خدمات و تعاون کیا ان میں نمایاں نام صائمہ نثار،رانا خالد محمود ،خادم حسین چھٹہ،جمیشد اقبال،عمران حسین، رانا عابد علی،لطیف احمد،نجم الحسن ،طارق محمود، جعفر حسین

،عمران شیر،سید راشد منظور،عذرا پروین،شاھین شبیر،شازیہ اظہر، رانا فیاض ،فیاض مغل،وقار نظامی، اویس مفتی ،قاری محمد نواز ،کبیر باورچی،رانا اقبال ،ندیم اقبال ،منور حسین، میاں محمد شہباز،عامر افضل،اختر سندھو ،ارشد میسح،وقاص ظہیر،محمد خرم شامل ھیں


گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف دی ڈیف گنگ محل میں ھونے والے کورسز کو سیکٹریری اسپشل ایجوکیشن پنجاب ،ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن سمیت اعلی افسران و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے بے حد سراہا اور شہزاد بھٹہ اور ان کے سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
================================